NationalPosted at: Mar 31 2025 9:11PM منشیات کے کاروبار کے خلاف حکومت کی مہم جاری: شاہ
نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی - قومی راجدھانی خطہ میں منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور دہلی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار کے خلاف حکومت کی مہم مسلسل جاری ہے۔
مسٹر شاہ نے سوموار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "منشیات کے خلاف مودی حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت، دہلی-این سی آر میں ایک بڑے نارکو نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا۔
این سی بی اور دہلی پولیس نے گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 27.4 کروڑ روپے کی میتھیمفیٹامین، ایم ڈی ایم اے اور کوکین برآمد کی اور پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔