NationalPosted at: Apr 2 2025 2:46PM راجیہ سبھا نے آٹزم سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا نے آج عالمی آٹزم بیداری دن کے موقع پر آٹزم کے شکار بچوں اور افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا کارروائی کے آغاز پر ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھنے کے بعد ایوان کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ آج عالمی آٹزم بیداری کا دن ہے اور اس موقع پر یہ ایوان اس بیماری میں مبتلا لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا "یہ ایوان آٹزم کے شکار افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
آئیے ہم اجتماعی طور پر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کا عہد کریں جہاں آٹزم کے شکار افراد عزت اور مساوی مواقع کے ساتھ بھرپور زندگی گزارنے کے لیے بااختیار ہوں۔