Regional08 Nov 2025 | 11:44 PMجودھ پور/جے پور، 8 نومبر (یو این آئی) راجستھان میں جودھ پور اور پالی کے درمیان واقع جودھ پور-پالی ماروار انڈسٹریل ایریا (جے پی ایم آئی اے) ملک کا ایک بڑا صنعتی مرکز بننے کے لیے تیار ہے، جو ترقی، سرمایہ کاری اور اختراع کا ایک منفرد امتزاج ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 10:40 PMرائے پور، 08 نومبر (یو این آئی) – چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے دہی ہانڈی میدان میں ہفتے کے روز ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں 250 سے زائد خاندانوں نے اپنے اصل مذہب میں واپسی کی۔ یہ پروگرام جگدگورو رامانند آچاریا سوامی نرندرا آچاریا جی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔بی جے پی رہنما پربل پرتاپ سنگھ جودیو اور سچچیدانند اوپاسنے نے بھی شرکت کی۔ مسٹر پرتاپ نے واپس آنے والے خاندانوں کے پاؤں دھو کر ان کا استقبال کیا۔ گھر واپسی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے دھوکہ دے کر مذہب تبدیل کرایا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ غیر مطمئن ہو گئے اور اپنے اصل مذہب کی طرف لوٹ آئے۔.
see more.. 08 Nov 2025 | 10:19 PMبھیلواڑہ، 8 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے گنگاپور تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ایک کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپاس جل کر خاکستر ہو گیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 10:03 PMلکھنؤ، 8 نومبر (یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ایکسائز کمشنر سے سوال کیا ہے کہ گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ کے 100 میٹر سے بھی کم دائرے میں شراب اور بیئر کی دکان کیسے کھولی گئی۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 9:53 PMدنٹے واڑا، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بستر کے دور افتادہ ابوجھماڑ علاقے سے ایک حوصلہ افزا مثال سامنے آئی ہے۔ سالوں تک حکومت اور انتظامیہ سے درخواستیں کرنے کے باوجود سڑک نہ بننے پر گاؤں کے باشندوں نے خود ہی 12 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کر لی۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 9:42 PMچنڈی گڑھ، 8 نومبر (یو این آئی) پنجاب کانگریس نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ کو ہورڈنگ پر تصویریں لگانے پر پنجاب شیڈول کاسٹ کمیشن کی طرف سے طلب کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 9:31 PMرائے پور، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے پور میں دھان کی خرید سے عین پہلے کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ضلع کوآپریٹو بینکوں کے ملازمین کی ممکنہ ہڑتال کے سلسلے میں ریاستی کانگریس کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 9:31 PMرائے پور، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کی سیاست میں ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے بھانجے کی تیرھویں کے پروگرام میں 97 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے، جو پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ادا کیے گئے۔ پارٹی نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہے اور حکومت کو فوراً اس پر وضاحت دینی چاہیے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 9:06 PMسکما، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دو سرگرم ماؤ نوازوں کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ حکومتِ چھتیس گڑھ کی جانب سے ان میں سے ایک پر تین لاکھ روپے اور دوسرے پر دو لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 8:50 PMرائے پور، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں طبی خدمات کے شعبے میں شروع کی گئی ’’وزیر اعلیٰ خصوصی صحت امدادی اسکیم‘‘ اُن کنبوں کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہورہی ہے جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس اسکیم نے ایک بار پھر انسانیت کی مثال قائم کی ہے،جشپور ضلع کے بگیچا گاؤں کے 48 سالہ کسان گنیش رام یادو کو نئی زندگی دی ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 8:47 PMچنڈی گڑھ، 8 نومبر (یو این آئی) ہریانہ کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور محنت کے وزیر انل وج نے کہا کہ ملک کی ترقی مسٹر نریندر مودی کے وزیر اعظم بنتے ہی حرکت میں آگئی اور قوم انہیں تہہ دل سے مبارکباد دے رہی ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 8:47 PMکھجوراہو، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتر پردیش کے بنارس ریلوے اسٹیشن سے مدھیہ پردیش کے کھجوراہو کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے وندھیاچل، چترکوٹ، باندا اور مہوبا جیسے چھوٹے شہروں کے عوام کو پہلی بار اس پریمیئم ٹرین کی سوغات ملی۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 8:28 PMچنڈی گڑھ، 8 نومبر (یو این آئی) پنجاب کی سماجی تحفظ، خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر ڈاکٹر بلجیت کور نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ رواں مالی سال کے دوران سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں کے تحت 3624.46 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 8:20 PMلکھنؤ، 8 نومبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے علی گڑھ اسمبلی حلقہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) پر سنگین سوال اٹھائے ہیں اور اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر شیام لال پال نے اس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر کو میمورنڈم سونپا ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:48 PMبالود، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بالود ضلع کے دلّی راجھارہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بس ڈرائیور متھلیش ساہو نے جمعہ کی شام خود پر ڈیزل ڈال کر آگ لگا لی۔ اس واقعے میں وہ تقریباً 95 فیصد جھلس گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس کی اطلاع ہفتہ کو مقامی پولیس نے دی۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:33 PMنارائن پور، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کی پولیس نے ابوجھ ماڑ علاقے میں نکسل ازم کے خاتمے اور ترقی کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سونپور–کاندولپار–سِترم راستے سے کانکیر ضلع کی سرحد تک تقریباً 70 کلومیٹر طویل سڑک کنیکٹیویٹی اب مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:32 PMخیراگڑھ، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے خیراگڑھ ضلع کی پولیس نے منشیات اور نفسیات پر اثر انداز ہونے والے مواد سے متعلق قانون (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور کیپسول کی غیر قانونی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کی اطلاع پولیس نے ہفتے کے روز دی۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:32 PMسونی پت، 8 نومبر (یو این آئی) ہریانہ کے ضلع سونی پت کے گوہانہ سب ڈویژن کے گاؤں برودا سے ہریدوار جا رہے چار دوستوں کی کار جمعہ کی دیر رات حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں چاروں جاں بحق ہو گئے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:31 PMدہرادون، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ پوشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ کے باشندوں کو ریاست کے قیام کے 25 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:30 PMدہرادون، 8 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے رشی کیش میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں دل کی بیماریوں کی جدید ترین علاج کی تکنیکوں پر مرکوز بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن، ہفتے کے روز ماہرین ڈاکٹروں نے کہا کہ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں اضافہ پورے سماج کے لیے خطرہ ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 7:04 PMکوٹا، 8 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے تعلیم اور پنچایتی راج کے وزیر مدن دلاور نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، راجستھان، اجمیر اگلے سیشن سے طلبہ کو بورڈ کے امتحان میں دو بار بیٹھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:58 PMرائے گڑھ، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ایک نوجوان کو مقامی نیوز چینل کی ریل پر اشتعال انگیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ہفتے کے روز جیل بھیج دیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:57 PMدہرہ دون، 8 نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی تعاون کے سال اور اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی سلور جوبلی کے موقع پر ہفتے کے روز یہاں محکمہ ثقافت کے دیپ نگر میں واقع آڈیٹوریم میں تعاون کے وزیر دھن سنگھ راوت نے کہا کہ ریاست میں چھٹی جماعت سے طلبہ و طالبات کو امداد باہمی تحریک کا سبق لازمی طور پر پڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار کو ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اتراکھنڈ علاقائی کوآپریٹو یونین کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر راوت نے کیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:52 PMرودرپریاگ، 8 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی سلور جوبلی کے موقع پر ضلع رودرپریاگ میں سلور جوبلی ہفتہ بڑے جوش و خروش اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:50 PMبہرائچ، 8 نومبر (یو این آئی) اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے بھرتھا پور گاؤں میں 29 اکتوبر کو کشتی پلٹنے کے المناک واقعہ کے بعد انتظامیہ نے بے گھر لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:46 PMنینی تال، 8 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی سلور جوبلی کے موقع پر، ہفتے کے روز ہلدوانی کے گولاپار میں واقع مانس کھنڈ اسپورٹس کمپلیکس میں ’محکمہ فلاح و بہبود خواتین و اطفال‘ کی جانب سے ’ماترِ شکتی اُتسو‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمانِ خصوصی خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ ریکھا آریہ تھیں۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:42 PMسکتی، 8 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع کے حصود تھانہ علاقے میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں صرف 13 سال کے معصوم بچے پر ’’سرپرائز‘‘دینے کے بہانے چاقو نما تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا گیا۔ بچے کے گلے پر گہرا زخم آیا ہے اور اس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:26 PMدہرادون، 8 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی کانگریس نے ''15 سال بی جے پی بمقابلہ 10 سال کانگریس'' تھیم پر مبنی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے، ہفتے کے روز کانگریس کے ریاستی صدر کرن ماہرا نے پارٹی ہیڈکوارٹر کے احاطے میں تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:16 PMکوشمبی، 8 نومبر (یو این آئی) اتر پردیش کے کوشمبی ضلع کے کراری علاقے میں آبائی جائیداد کی تقسیم سے ناراض دو بھائیوں نے اپنے والد اور بڑے بھائی پر لاٹھیوں سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ .
see more.. 08 Nov 2025 | 6:10 PMجموں،8 نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا ہے، جس کا ہدف مبینہ ’اوور گراؤنڈ ورکرز‘، ہتھیار ڈالنے والے اور رہا شدہ دہشت گرد، نیز سرحد پار موجود ہینڈلرز کے معاونین ہیں۔ .
see more..