Tuesday, Nov 18 2025 | Time 14:57 Hrs(IST)
Others

آٹو اور ٹرالی آٹو ڈرائیوروں کو 5 لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کرنے تلنگانہ کے سابق وزیر کا اعلان

18 Nov 2025 | 2:00 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)بی آر ایس کے کارگزار صدر و تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راو نے اعلان کیا ہے کہ ضلع راجنا سرسلہ میں آٹو ڈرائیوروں اور ٹرالی آٹو ڈرائیوروں کے لئے پارٹی کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا انشورنس سہولت فراہم کی جائے گی اور اس کا پورا پریمیئم وہ خود ادا کریں گے۔
حلقہ سرسلہ کے دورہ کے دوران کئی آٹو ڈرائیوروں نے کے ٹی راما راوسے ملاقات کرکے اپنے مسائل بیان کئے۔اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ ضلع کے تمام آٹو ڈرائیوروں کی تفصیلات انہیں فراہم کی جائیں اور فہرست ملنے کے تین سے چار دن کے اندر ہی بیمہ چیکس جاری کر دیئے جائیں گے۔
یواین آئی وخ.

see more..

عوامی فلاح کے مقصد سے حکومت کی 6ضمانتی اسکیموں پر عمل: وزیر محنت لیبروویک وینکٹ سوامی

18 Nov 2025 | 1:59 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرلیبر وویک وینکٹ سوامی نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی اور بہتر حکمرانی کے مقصد سے حکومت 6ضمانتوں کو سرگرمی کے ساتھ نافذ کررہی ہے۔.

see more..

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا دو روزہ دورہ حیدرآباد

18 Nov 2025 | 1:58 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے 21 اور 22 نومبر کو ہونے والے دو روزہ دورہ حیدرآباد کے سلسلہ میں اعلیٰ عہدیدار سخت ترین سکیورٹی انتظامات کر رہے ہیں۔ .

see more..

بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور کانگریس حکومت کی غفلت نے تلنگانہ کے کسانوں کی زندگی اجیرن بنادی: ہریش راؤ

18 Nov 2025 | 1:58 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں اور تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے لاپرواہ رویہ نے ریاست کے کسانوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ .

see more..

کلبرگی میں گنے کے کاشتکاروں نے سرکاری قیمت نہ ملنے پر ملوں کے خلاف احتجاج کیا

18 Nov 2025 | 1:58 PM

کلبرگی، 18 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ گنے کی 3,300 روپے فی ٹن قیمت ادا کرنے سے انکار کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کسانوں نے زبردست احتجاج کیا۔.

see more..

بنگلورو میٹرو ریل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، تحقیقات جاری

18 Nov 2025 | 1:20 PM

بنگلورو، 18 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کی نَمّا میٹرو اور بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) کو منگل کے روز ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ .

see more..

آندھرا پردیش–چھتیس گڑھ سرحد پر جھڑپ میں چھ نکسلی ہلاک

18 Nov 2025 | 1:17 PM

سکما/اللّوری، 18 نومبر (یو این آئی) آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ کی سرحد کے گھنے جنگلی علاقے میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز اور نکسلی انتہاپسندوں کے درمیان ہوئی بڑی جھڑپ میں چھ نکسلی مارے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بڑے کیڈر کا دستہ انچارج بھی شامل ہے۔.

see more..

تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر ۔ 13 علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ریکارڈ

18 Nov 2025 | 1:05 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔منگل کی صبح ریاست کے 13 علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس سرپور (آصف آباد) میں ریکارڈ کیاگیا۔ اسی طرح سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل میں 7.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔.

see more..

بہار میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت میں کمی جاری

18 Nov 2025 | 1:02 PM

پٹنہ، 18 نومبر (یو این آئی) جنوب—مغربی بنگال کی خلیج میں بنے کم دباؤ کے علاقے اور اس کے ساتھ فعال بالائی ہواؤں کا گھیرا موسم میں تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے، اس کا براہِ راست اثر فی الحال بہار میں نظر نہیں آئے گا۔.

see more..

مرکز جلد ہی حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کیلئے تعاون فراہم کرے گا:مرکزی وزیر منوہر لال کا اعلان

18 Nov 2025 | 12:55 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) مرکزی وزیر شہری ترقی منوہر لال نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے لئے مرکز مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت کے نشانہ کو تب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جب ملک کے تمام علاقے، یہاں تک کہ دیہات کی سطح تک ترقی یافتہ ہوں۔ اس مقصد کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ .

see more..

بیڑ میونسپل کونسل انتخابات میں سیاسی سرگرمیاں تیز،مقابلہ سخت

18 Nov 2025 | 12:44 PM

بیڑ ، 18 نومبر (یو این آئی) بیڑ ضلع میں میونسپل کونسل انتخابات کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں جہاں مختلف جماعتوں میں پھوٹ، جوڑ توڑ اور اتحاد سازی کے باعث پورے ضلع میں صورتحال آخری وقت تک غیر یقینی بنی رہی۔ امیدواروں کا سسپنس دیر تک برقرار رہنے کے سبب تمام بلدیاتی اداروں میں ڈرامائی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور سیاسی حلقوں میں بے چینی کا ماحول رہا۔.

see more..

تلنگانہ اسپیکر نے انحراف معاملہ میں سماعت کا شیڈول جاری کردیا

18 Nov 2025 | 12:42 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں پارٹی انحراف معاملہ میں بی آرایس کے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی اسپیکر جی پرساد کمار نے اس معاملہ میں کیس کی تازہ سماعت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے مطابق 19 اور 20 نومبر کو چار مزید منحرف ایم ایل ایز کی پیشی مقرر کی گئی ہے۔
19 نومبر کو بھدرادری کوتہ گوڑم کے ایم ایل اے ٹی وینکٹ راؤ اور جگتیال کے ایم ایل اے سنجے کی سماعت ہوگی، جبکہ 20 نومبر کو بانسواڑہ کے ایم ایل اے پوچارم سرینواس ریڈی اور سیری لنگم پلی کے ایم ایل اے ارکاپوڈی گاندھی وکلاء کی جانب سے جرح کا سامنا کریں گے۔
یواین آئی وخ.

see more..

تلنگانہ:سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ملتوی

18 Nov 2025 | 12:42 PM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیپنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ کیس میں اہم ملزم سابق انٹیلی جنس سربراہ پربھاکر راؤ کے وکیل دستیاب نہ ہونے کے باعث جسٹس بی وی ناگارتنا کی بنچ نے سماعت کو 9 دسمبر تک مؤخر کر دیا۔ .

see more..

سی این جی بحران سے ممبئی میں سفر میں شدید خلل ، پمپس بند، کرائے بڑھ گئے، مسافر مشکلات میں مبتلا

18 Nov 2025 | 12:36 PM

ممبئی، 18 نومبر (یو این آئی) ممبئی میں سی این جی بحران منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث شہر کا ٹرانسپورٹ نظام بری طرح متاثر ہوا اور مسافروں کو سفر میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مرکزی گیس پائپ لائن کو پہنچے شدید نقصان کے نتیجے میں شہر بھر کے متعدد سی این جی پمپ بند رہے، جس سے آٹورکشہ، ٹیکسیوں اور ایپ پر مبنی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں سے غائب ہو گئی اور معمول کی آمدورفت درہم برہم رہی۔ .

see more..

آندھرا پردیش: انکاؤنٹر میں بدنام زمانہ ماؤسٹ کمانڈر ہڈما ہلاک

18 Nov 2025 | 11:57 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو ضلع میں سکیورٹی فورسس اور ماونوازوں کے درمیان شدید انکاؤنٹر میں بدنام زمانہ ماؤسٹ کمانڈر ہڈما ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ ماریڈوملی کے جنگلات میں اس مقام پر ہوا جو آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کم از کم 6ماؤسٹوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آندھرا پردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ہریش کمار گپتا کے مطابق انکاؤنٹر آج صبح 6سے 7بجے کے درمیان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں 6ماؤسٹ ہلاک ہوئے جن میں ایک اعلیٰ سطح کا ماؤسٹ رہنما بھی شام.

see more..

تھانے میں جذام کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم، 17 نومبر سے 2 دسمبر تک گھر گھر سروے کا اعلان

18 Nov 2025 | 11:42 AM

تھانے، 18 نومبر (یو این آئی) مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ملک سے جذام کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے اور 2027 تک صفر ٹرانسمیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت تھانے ضلع میں 17 نومبر 2025 سے 2 دسمبر 2025 تک جذام کی شناخت کے لیے خصوصی سروے شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں سو فیصد اور شہری علاقوں میں تیس فیصد کنبوں کا سروے عمل میں لایا جائے گا، جس کے لیے 2,432 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر تفصیلی معائنہ انجام دیں گی۔.

see more..

تلنگانہ میں جننگ ملوں اور تاجروں کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال جاری، کپاس کی خریداری ٹھپ

18 Nov 2025 | 11:37 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں جننگ ملوں اور کپاس تاجروں کی غیرمعینہ مدت ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث ریاست بھر میں کپاس کی خریداری مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔ خریداری رک جانے سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ .

see more..

منی پور میں سکیورٹی فورسز کی منشیات مخالف کارروائی، متعدد گرفتاریاں

18 Nov 2025 | 11:34 AM

امپھال، 18 نومبر (یو این آئی) منی پور میں سکیورٹی فورسز نے امپھال مغرب، امپھال مشرق اور تِنگنوپال اضلاع میں ایک مربوط مہم چلا کر متعدد افراد کو گرفتار کیا اور بڑی مقدار میں غیر قانونی افیون کی کاشت کو تباہ کر دیا۔.

see more..

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کا تروملا میں خصوصی درشن، ریاست کی خوشحالی کی پوجا

18 Nov 2025 | 11:22 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے منگل کے روز اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تروملا میں درشن کئے۔
تروملا تروپتی دیواستھانم کے عہدیداروں نے مندر کے دروازے پر وزیر کا استقبال کیا۔ درشن کے بعد مندر کے پجاریوں نے انہیں آشیرواد دیااورپرساد پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر نے بتایا کہ انہوں نے تلنگانہ کے عوام کی خوشحالی، اچھی بارش، بہتر فصلوں اور مجموعی ترقی کے لئے خصوصی پوجا کی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ کی عوامی حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پروگراموں کے بغیر رکاوٹ چلتے رہنے کے لئے بھی پرارتھنا کی۔
یواین آئی وخ.

see more..

ڈیجٹیل گرفتاری۔ موظف پروفیسر کے 78لاکھ روپئے دھوکہ سے لوٹ لئے گئے

18 Nov 2025 | 11:13 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)ڈیجٹیل گرفتاری کے نام پر سائبرمجرمین نے موظف پروفیسر کے 78لاکھ روپئے دھوکہ سے لوٹ لئے۔.

see more..

آندھرا پردیش میں گوگل ڈیٹا ہب کے قیام سے روزگار کے مواقع میں اضافہ کی توقع: نارا لوکیش

18 Nov 2025 | 10:50 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی)آندھرا پردیش کے وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے کہا ہے کہ ریاست میں قائم ہونے والے گوگل ڈیٹا ہب کے ذریعہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک سرکردہ انگریزی اخبار نے ترلووادا میں قائم کئے جانے والے ڈیٹا سنٹرسے متعلق عوامی رائے پر مبنی ایک خبر شائع کی تھی۔ خبر میں بتایا گیا کہ ریڈیئیشن سے متعلق خدشات کے باوجود مقامی افرادملازمت اور روزگار کے مواقع کی وجہ سے اس منصوبے کے حق میں ہیں۔.

see more..

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

18 Nov 2025 | 10:44 AM

ترواننت پورم، 18 نومبر (یو این آئی) کیرالا اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران مقرر کردہ ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔.

see more..

اے پی میں انکاونٹر۔6ماونوازہلاک

18 Nov 2025 | 10:38 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے الوری ضلع کے ماریڈوملی کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں 6ماؤسٹ ہلاک ہو گئے۔.

see more..

حیدرآباد کے راجندرنگر میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی

18 Nov 2025 | 10:13 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) شہرحیدرآباد کے راجندرنگر میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران بڑے پیمانہ پرتلاشی لی گئی۔پولیس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی۔
عوام میں بھروسہ پیداکرن اورجرائم کی روک تھام کے لئے یہ گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔اس موقع پر مقامی افراد سے خواہش کی گئی کہ وہ مشتبہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں۔
یواین آئی وخ.

see more..

سردیوں کی بیماریاں،احتیاطی تدابیراختیار کرنے کوٹھی ای این ٹی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آنند آچاریہ کامشورہ

18 Nov 2025 | 10:12 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) سردیوں کا موسم زور پکڑ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی صحت کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے سبب شہریوں میں سائنسائٹس، کانوں سے پیپ بہنا، گلے میں درد اور دمہ جیسی شکایات عام ہو رہی ہیں۔ ان ہی مسائل کے سلسلہ میں کوٹھی ای این ٹی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آنند آچاریہ نے ایک تلگوچینل سے خصوصی گفتگو میں بیماریوں کے اسباب اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی ہے۔.

see more..

حیدرآباد:بیگم پیٹ بس اسٹاپ کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر جیپ سے ٹکرا گیا

18 Nov 2025 | 9:25 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ بس اسٹاپ کے قریب منگل کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔.

see more..

تلنگانہ: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جھلس گئے

18 Nov 2025 | 9:25 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں اکونور گاؤں میں پیش آیا۔ .

see more..

تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی،یکم جنوری سے اب تک 1.25 لاکھ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

18 Nov 2025 | 9:15 AM

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے) کے عہدیداروں نے ان تمام پرائیویٹ ہیوی گاڑیوں پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے جو سڑکوں پر ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چل رہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں سڑک حادثات میں بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد کے پیش نظر، محکمہ نے سختی سے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انفورسمنٹ اینڈ ویجلنس کے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر، چندر شیکھر گوڑ نے بتایا کہ صرف پانچ دنوں میں کئے گئے معائنوں میں 1460 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ .

see more..

سلیل چودھری نے نغموں سے ناظرین میں حب الوطنی کا جذبہ بلند کیا

18 Nov 2025 | 9:02 AM

19 نومبریوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش.

see more..

19نومبر یوم پیدائش کے موقع پر

18 Nov 2025 | 8:55 AM

ممبئی،18 نومبر (یو این ائی) دارا سنگھ کا شمار میں ہندوستانی پہلوان اور ایک اداکار کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش 19 نومبر، 1928 میں پنجاب کے ایک جاٹ سکھ کنبہ میں بلونت کور اور سورت سنگھ رندھاوا کے یہاں ہوئی تھی۔ اپنے لمبے قد و قامت کی وجہ سے اُن کو بچپن سے ہی پہلوانی کا شوق تھا۔ بچپن میں وہ اپنے آبائی کھیتوں میں کام کرتے تھے۔ اُنہوں نے 1966ء میں رستم پنجاب اور 1978ء میں رستم ہند کا خطاب حاصل کیا۔.

see more..