واشنگٹن، 2 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ٹفنی کے سسر ماساد بولوس کو افریقہ کے لیے سینئر مشیر مقرر کیا ہے اور وہ اپنے نئے کردار میں اس ہفتے خطے کا دورہ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو یہ اعلان کیا۔
محکمہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "محکمہ خارجہ کو مساد بولوس کی افریقہ کے لیے سینئر مشیر کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔