جموں، 2 اپریل (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سرحد پار سے پاکستانی فوج کی در اندازی کے نتیجے میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھرپور اور موثر جواب دیا گیا۔
یہ جانکاری ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں فراہم کی۔