NationalPosted at: Apr 2 2025 1:52PM شمال مشرقی ریاستوں کو ملک کا پہلا حصہ بنانے کے لیے کام کیا- سندھیا
نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ پہلے شمال مشرقی ریاستوں کو آخری جزیرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، مگر اب شمال مشرقی ریاستوں کو ملک کا پہلا حصہ بنانے کا کام کیا گیا ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔
پہلے شمال مشرقی ریاستوں کو ملک کے آخری جزیروں کے طور پر دیکھا جاتا تھا، مگر اب وزیر اعظم نے اسے پہلا حصہ بنانے کا کام کیا ہے۔