دسپور، 2 اپریل (یو این آئی) آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے مکھیہ منتری مہیلا ادیامتا ابھیان (ایم ایم یواے) کا آغاز کیا ہے۔
بشوناتھ ضلع کے بیہالی میں شروع کیا گیا یہ پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ریاست کے کثیر الجہتی نقطہ نظر میں ایک اہم قدم ہے۔
اسکیم کے تحت ریاستی حکومت تین مرحلوں میں مالی امداد فراہم کرے گی۔