OthersPosted at: Mar 31 2025 9:26PM تیجسوی مہاگٹھ بندھن میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ : آر جے ڈی
پٹنہ، 31 مارچ (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو اس سال اکتوبر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے چہرہ ہوں گے۔
آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان مرتیونجے تیواری نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کا چہرہ ہوں گے۔
انہوں نے چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے چہرے کے تعلق سے ریاستی کانگریس لیڈران کی مخالفت کو مسترد کردیا۔