InternationalPosted at: Mar 31 2025 6:19PM جنوب مشرقی ایران میں بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک، 46 زخمی
تہران، 31 مارچ (یو این آئی) ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں اتوار کو ایک بس الٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آراین اے نے دی ہے۔
ارنا نے صوبے کے ہنگامی طبی خدمات کے مرکز کے سربراہ محمد صابری کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 17:17 پر صوبائی دارالحکومت کرمان سے راور کاؤنٹی کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کے بارے میں چند گھنٹوں میں معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔
یواین آئی۔الف الف