NationalPosted at: Mar 31 2025 9:47PM ریکھا حکومت منگل کو اسمبلی میں سی اے جی کی ایک اور رپورٹ پیش کرے گی
نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت گاڑیوں سے ہونے والی فضائی آلودگی کی روک تھام سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ منگل کو اسمبلی میں پیش کرے گی۔
اسمبلی کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، جن کے پاس محکمہ خزانہ کا چارج بھی ہے، 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لیے قومی دارالحکومت علاقہ دہلی حکومت سے متعلق ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی دہلی میں گاڑیوں کی فضائی آلودگی کی روک تھام اور تخفیف سے متعلق کارکردگی آڈٹ رپورٹ کی کاپیاں پیش کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ریکھا گپتا حکومت نے قومی دارالحکومت کی ایکسائز پالیسی سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ، صحت خدمات سے متعلق کیگ رپورٹ اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) سے متعلق رپورٹ سمیت اب تک ایوان میں پانچ سی اے جی رپورٹیں پیش کی ہیں۔