NationalPosted at: Mar 29 2025 5:54PM حکومت کی بدانتظامی نے بینکنگ سیکٹر کو تباہ کر دیا: راہل
نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ریگولیٹری بدانتظامی اور حکومت کے قریبی سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات نے ملک کا بینکنگ نظام تباہ کر دیا ہے اور بینک سنگین بحران میں آ گئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بنکوں میں اقربا پروری چل رہی ہے اور حکومت کے قریبی صنعت کاروں کے قرضے انہیں فائدہ پہنچانے کے لئے معاف کئے جا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے احاطے میں ان سے ملنے آئے سی آئی سی آئی بینک کے نمائندوں کی شکایات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین حکومت کی پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور ان کا استحصال اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔