RegionalPosted at: Mar 29 2025 4:38PM وقف بورڈ بل پر ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا خطرناک : کلراج مشرا
دیوریا، 29 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور سابق گورنر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ وقف بورڈ بل کو سیاسی رنگ دے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ملک کے لیے خطرناک ہے۔
ہفتہ کو اتر پردیش کے دیوریا میں بی جے پی کے سینئر لیڈرمسٹر مشرا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ وقف بورڈ کا جوبل لایا جا رہا ہے۔
اپوزیشن پارٹیاں اسے ایک مذہب کا بل سمجھ کر اس پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔