NationalPosted at: Mar 29 2025 6:09PM دہلی جیت گئے، اب بہار کی باری ہے: نڈا
نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں سے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ دہلی جیت گئے ہیں، اب بہار کی باری ہے۔
یہاں امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں دہلی بی جے پی کے پوروانچل مورچہ کی طرف سے منعقد 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر لالو یادو پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ان کے (مسٹر یادو) کے دور میں بہار جنگل راج میں تبدیل ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب لوگوں کا شام 5 بجے کے بعد باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا۔