InternationalPosted at: Apr 4 2025 11:53PM مودی نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی
بنکاک/نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے بنکاک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ ملاقات شروع کرنے سے قبل مصافحہ کیا ہندوستان کی جانب سےبمسٹیک چوٹی کانفرنس کے دوران منعقدہ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے شرکت کی۔
یواین آئی۔الف الف