NationalPosted at: Apr 4 2025 4:25PM راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ایوان کی پیداواری صلاحیت 90 فیصد رہی اجلاس کا اختتام وندے ماترم کی دھن کے ساتھ ہوا۔
قبل ازیں انہوں نے ایوان کے ارکان کو الوداع کیا جو جلد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے آخری روز مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرریوں کی منسوخی پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان کی کارروائی صبح دو بار ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا کا یہ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا تھا اور 4 اپریل کو ختم ہوگیا۔ اس سیشن کے دوران وقف ترمیمی بل 2025 سمیت کئی اہم بل ایوان میں منظور ہوئے۔
یواین آئی۔الف الف