
نئی دہلی، 06 اپریل (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کے روزوقف بل (ترمیمی) بل 2025 کو منظوری دے دی اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والا یہ بل ملک کا قانون بن گیا ہے وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد وقف ترمیمی بل 2025 کو گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کر دیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 06 اپریل (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے رام نومی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹریٹ نے کہا کہ "مریادہ پرشوتم شری رام کی پیدائش کا یہ دن ہماری باوقارثقافتی وراثت اور اقدار کی علامت ہے شری رام کی زندگی اور ان کے اصول ہمیں زندگی کا راستہ دکھاتے ہیںانہوں نے کہا، "تمام ہم وطنوں کو مقدس رام نومی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
...مزید دیکھیں 
ینگون، 6 اپریل (یو این آئی) میانمار میں ہفتہ کو آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,471 ہو گئی یہ اطلاع سرکاری روزنامہ دی مرر نے اتوار کو دی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث ہفتہ تک 4,671 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 214 افراد تاحال لاپتہ ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے زلزلے کے بعد عمارتوں میں پھنسے 653 افراد کو بچایا اور ملبے سے 682 لاشیں نکالیں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر، 6 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے واضح رہے کہ رام نومی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے جس کو بھگوان رام کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں رام نومی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔
...مزید دیکھیں 
قاہرہ، 06 اپریل (یواین آئی) مصر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقتدار کے فریب سے اسرائیل کو اپنی سلامتی کے حصول میں مدد نہیں ملے گی اسرائیل کے مظالم سے خطے میں اس کے خلاف نفرت اور بدلہ لینے کا احساس بڑھے گا ہفتہ کے روز مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور لیفٹننٹ جنرل جبریل الرجوب کی سربراہی میں فلسطینی پارٹی ’’الفتح‘‘ کے درمیان ملاقات ہوئی مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس سے خطے کے لوگوں کو پرامن بقائے باہمی کے طریقوں کے ساتھ رہنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
...مزید دیکھیں 
طرابلس ،6 اپریل (یو این آئی) لیبیا کی مشرقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے والی سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز سرحدی قصبے امسا کے قریب مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 570 غیر قانونی تارکین اور کئی مشتبہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا یہ اطلاع لیبیا کی مشرقی انتظامیہ نے دی ہے ایسٹرن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں مصر اور لیبیا کی سرحد کے قریب واقع امسا کے قریب تحقیقات کے بعد کی گئیں، جس میں تارکین وطن کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کا انکشاف ہوا۔
...مزید دیکھیں 
نیویارک، 6 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے جنوری سے نافذ کی گئی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو امریکہ کے درجنوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے معیشت، امیگریشن اور انسانی حقوق کے مسائل پر ٹرمپ کی مخالفت میں مظاہرین کی بھیڑ سڑکوں پر اتری۔
...مزید دیکھیں