Entertainment
06 Apr 2025 | 1:06 PMممبئی،6اپریل(یواین آئی)ہندوستانی سنیما میں سچترا سین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بنگلہ فلموں میں قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی خاص شناخت قائم کی سچتراسین کا اصل نام روما داس گپتا تھا اور ان کی پیدائش 6اپریل 1931کو پونا ( بنگلہ دیش )میں ہوئی تھی ان کے والد کرونوم داس گپتا ایک ہیڈ ماسٹر تھے۔سچتراسین نے ابتدائی تعلیم پونا سے حاصل کی تھی۔1947میں ان کی شادی بنگال کے مشہور صنعت کار آدی ناتھ سین کے بیٹے دیبا ناتھ سین سے ہوئی۔1952میں سچترا سین نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بنگلہ فلم’’شیش کوتھا‘‘میں کام کیا۔حالانکہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔
see more..