Saturday, Apr 5 2025 | Time 05:11 Hrs(IST)
National

وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں اور ملک کے تمام مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں کے سخت اعتراض کے باوجود وقف ترمیمی بل2024 لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل2024 کا منظور ہوجانا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے سیاہ باب اور کلنک ہے ۔

انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں الزام لگایا کہ بر سر اقتدار طبقہ طاقت کے نشے میں مدہوش ہوکر آگے بڑھ رہا ہے اور اپنی غلطیوں وخامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں منافرت کا ماحول قائم کر رہا ہے جس کا ایک حصہ وقف ترمیمی بل بھی ہے، مسلمانوں کی ہمدردی کے نام پر لایا گیا یہ قانون مسلمانوں کے لئے ناقابلِ قبول ہے اور وقف جائیدادوں کے لئے تباہ کن بھی! افسوس کی بات ہے کہ حکومت وقت نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر ملی تنظیموں کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی،اسی طرح اپوزیشن پارٹیز کے ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی بات بھی نہیں سنی، ایک جمہوری ملک میں یہ آمرانہ رویہ نا قابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ ملک گیر احتجاج کی راہ ہموار کرے گا اور بھرپور تیاری کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کرےگا، قانونی کارروائی کی تیاری اور احتجاج کے سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، عنقریب اس کا اعلان کر دیا جائے گا اور پوری قوت کے ساتھ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن مگر مسلسل اور مضبوط احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کے انصاف پسند شہریوں سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ وہ بورڈ کے اعلان کا انتظار کریں اور جب احتجاج کے لئے آوازدی جائے پوری طاقت کے ساتھ اس میں شامل ہوں تاکہ حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو اور اس قانون کی واپسی کا دروازہ کھل سکے۔
مولانا مجددی نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ وقف ترمیمی بل اپنے مشمولات کے اعتبار سے نہایت نقصان دہ اور تباہ کن ہے اس کی وجہ سے بہت سی دشواریاں اور مسائل کھڑے ہو جائیں گے اس لئے بہر صورت اسے حکومت کو واپس لینا چاہئے۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 کے پیش ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیز کے ممبران پارلیمنٹ نے جس بیدار مغزی، تیاری اور احساس ذمےداری کے ساتھ اس بل کی مخالفت کی اور مسلمانوں کے موقف کو واضح کیا وہ خوش آئند بات ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرنے والی تمام اپوزیشن پارٹیز اُن کے سربراہان اور ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہے اور ان کے عمل و اقدام کی تحسین کرتا ہے اور اُمید رکھتا ہے کہ وہ آئندہ بھی وقف ترمیمی بل کو روکنے کے سلسلے میں کی جانے والی تمام کوششوں میں شانہ بشانہ شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی کی حلیف پارٹیز اور اُن کے سربراہان خاص طریقے پر نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو،چراغ پاسوان اور جینت چودھری نے اس سلسلے میں جو کردار نبھایا ہے اور جس طرح مسلمانوں کو چھوڑ کرحکومت وقت کا ساتھ دیا ہے وہ نہایت درجہ تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ان کے رخ اور رویے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلمانوں نے ان حضرات کی سیکولر شبیہ کی وجہ سے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے لیکن ان لوگوں نے جس طرح مسلمانوں کو دھوکہ دیا اسے کبھی بھلایا نہیں جائےگا اور ہر حال میں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ ان پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لئے بھی غور کرنےکا مقام ہے کہ اس بے وفائی کے بعد ان کا رد عمل کیا ہونا چاہئے اور بہ حیثیت مسلمان انہیں کیا راستہ اپنانا چاہئے، ملت کو چھوڑ کر سیاسی مفادات کی پاسداری کرنا گھناؤنا عمل ہے۔
مولانا مجددی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ کسی بھی دباؤ دھمکی یا غلط رویے اور طرز عمل کی وجہ سے بورڈ اپنے مطالبات سے دست بردار نہیں ہوگا۔ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں جب اور جس طرح کی قربانی درکار ہوگی پیش کی جائے گی اور اس لڑائی میں بورڈ تنہا نہیں ہوگا بلکہ پوری ملت اسلامیہ ہندیہ اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
بمسٹیک کو اب اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے بھی کام کرنا چاہیے: مودی

بمسٹیک کو اب اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے بھی کام کرنا چاہیے: مودی

بنکاک، 4 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے آج بمسٹیک ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک 21 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا اور اس پلیٹ فارم کو کنیکٹوٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی بنیادوں پر باہمی تجارت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کی تجویز پیش کی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں منعقد 6ویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔

...مزید دیکھیں
مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر لگانے میں کامیاب

مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر لگانے میں کامیاب

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا نے جمعرات کی توسیعی نشست میں دیر رات کو وقف (ترمیمی) بل، 2025 اور مسلمان وقف (منسوخی) بل، 2025 پر بحث مکمل کرنے کے بعد، جمعہ کی علی الصبح اپوزیشن اراکین کی طرف سے پیش کردہ تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے دونوں بل کو 95 ووٹوں کے مقابلے 128 ووٹوں سے منظور کرلیا ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی سیوا کی ترمیمی تجویز کو بھی اکثریتی ووٹوں کے ذریعے مسترد کر دیا اس تجویز کے حق میں 92 اور مخالفت میں 125 ووٹ آئے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ایوان کی پیداواری صلاحیت 90 فیصد رہی اجلاس کا اختتام وندے ماترم کی دھن کے ساتھ ہوا۔

...مزید دیکھیں
'بجٹ سیشن میں ریکارڈ قائم ہوئے': رجیجو

'بجٹ سیشن میں ریکارڈ قائم ہوئے': رجیجو

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نےپارلیمنٹ میں آج ختم ہونے والے بجٹ اجلاس میں وقف (ترمیمی) بل پر دونوں ایوانوں میں ریکارڈ وقت تک ہونے والی بحث کو تاریخی قرار دیا اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بغیر کسی التوا اور ہنگامے کے اس میں شرکت کی مسٹر رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں 14 گھنٹے اور راجیہ سبھا میں تقریباً 17 گھنٹے تک بحث ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سونیا کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

سونیا کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) وقف (ترمیمی) بل کی من مانی منظوری سے قبل کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لوک سبھا نے جمعہ کو اس کی مذمت کی گئی اور اس پر اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی اس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے صبح ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

...مزید دیکھیں
پنشن تنازعہ: سپریم کورٹ نےپنجاب حکومت کی سرزنش کی، بھاری معاوضے کا حکم دینے کا انتباہ

پنشن تنازعہ: سپریم کورٹ نےپنجاب حکومت کی سرزنش کی، بھاری معاوضے کا حکم دینے کا انتباہ

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پنشن اسکیم نافذ کرنے میں ناکامی پر جمعہ کو پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر وہ اب ناکام ہوئی تو عدالت اسے ہر درخواست گزار کو کم از کم 25 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت دے گی یہ وارننگ جسٹس ابھے اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران دی۔

...مزید دیکھیں
وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں اور ملک کے تمام مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں کے سخت اعتراض کے باوجود وقف ترمیمی بل2024 لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل2024 کا منظور ہوجانا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے سیاہ باب اور کلنک ہے ۔

...مزید دیکھیں

مارش اور مارکرم کی شاندار کارکردگی، لکھنؤ نے ممبئی کو 204 کا ہدف دیا

04 Apr 2025 | 9:50 PM

لکھنؤ، 4 اپریل (یو این آئی) مچل مارش (60) اور ایڈن مارکرم (53) کی دھماکہ خیز شروعات کے بعد، بدونی (30) اور ڈیوڈ ملر (27) کی شاندار اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے جمعہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16 ویں میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے۔

وقف ترمیمی بل: مساجد کی سکیورٹی میں اضافہ

04 Apr 2025 | 11:48 PM

کوشمبی، 4 اپریل (یو این آئی) وقف (ترمیمی) بل 2025 اور مسلمان وقف (منسوخی) بل 2025 کو پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے کے بعد، اتر پردیش میں مساجد کی حفاظت بڑھا دی گئی ہے اور پولیس کو ہرعلاقے میں چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔