Sunday, Jul 6 2025 | Time 08:48 Hrs(IST)
International

ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جون (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مدت کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ "کیا کچھ لوگ عقل کی طرف لوٹتے ہیں یا نہیں"۔
نیو جرسی کے شہر موریس ٹاؤن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹرٹرمپ نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جنگ بندی کی حمایت کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فریقین کو حملے روکنے پر آمادہ کرنا آسان نہیں ہو گا۔
العربیہ کے مطابق ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے امریکی خفیہ اداروں کی سابق سربراہ ٹولسی گیبارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کہنا درست نہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے کوئی واضح شواہد نہیں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یورپی کوششوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی خاص یقین نہیں کہ یورپی ممالک ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔ ان کا اشارہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس کی طرف تھا، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی نمائندوں سے ملاقات کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ "ایران ہم سے بات کرنا چاہتا ہے، نہ کہ یورپ سے"۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور وہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے ردعمل کو "موثر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دوٹوک کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ بعض اوقات امن کے لیے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ زمینی فوج کو ایران بھیجنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان سے کچھ ہی دیر قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے "العربیہ/الحدث" سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ دو ہفتے کا انتظار فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
پریس کانفرنس میں بروس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سفارتی طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک "مناسب امکان" موجود ہے، تاہم کچھ بھی یقینی نہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کا ڈیجی پیمنٹ پلیٹ فارم یو پی آئی اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بنا

ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کا ڈیجی پیمنٹ پلیٹ فارم یو پی آئی اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بنا

نئی دہلی ، 5 جولائی (یو این آئی) ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کے انتہائی اہم ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کو اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بن گیا ہے ، جبکہ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ڈومین میں مزید تعاون کا جائزہ لینےپر اتفاق کیا ہے ، جس میں ڈیجی لاکر ، ای سائن اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) جیسے انڈیا اسٹیک سلیوشنز شامل ہیں  یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 3-4 جولائی کو ترینداد اور ٹوباگو کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں،ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سےوزیر اعظم مودی کاخطاب

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں،ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سےوزیر اعظم مودی کاخطاب

بیونس آئرس/نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) یہاں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے پُرتپاک استقبال کیے جانےکے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن میں ہندوستان کے روشن جذبے کو دیکھ کر واقعی خوشی ہو رہی ہے وزیر اعظم مودی ارجنٹینا کے دو دن کے دورے پر ہیں ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا، ’’جب ثقافتی رابطے کی بات آتی ہے تو فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں بنتا! بیونس آئرس میں ہندوستانی برادری کی جانب سے شاندار استقبال میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

...مزید دیکھیں
بہارمیں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا

بہارمیں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا

نئی دہلی، 05 جولائی (یو این آئی) بہار میں ووٹر لسٹ خصوصی نظر ثانی کا تنازعہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے رضاکارتنظیم ’ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز‘ نے نظر ثانی سے متعلق ہندوستان کے انتخابی کمیشن کی طرف سے 24 جون 2025 کوجاری کیے گئے حکم کومن مانی اورآئین کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی کمیشن کے اس حکم سے ریاست کے لاکھوں ووٹراپنے حق رائے دہی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
گل   کے   شاندار161 رن ، ہندوستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف

گل کے شاندار161 رن ، ہندوستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف

برمنگھم، 5 جولائی (یواین آئی): کپتان شبھمن گل کی شاندار 161 رنز کی سنچری، کے ایل راہل (55)، رشبھ پنت (65) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 69) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہفتے کو چائے کے وقفے کے بعد اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 427 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کے سامنے 608 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل

ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل

نئی دہلی 5 ،جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صنعت پیوش گوئل جو بھی دعویٰ کریں، یہ یقینی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف شرائط کے دباؤ کے سامنے مسٹر مودی جھک جائیں گے مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پیوش گوئل جتنا چاہے اپنا سینہ پیٹ لیں، لیکن میں جو کچھ کہتا ہوں، اس پر توجہ دیں کہ کیا مسٹر مودی ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈ لائن کے سامنے جھک جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم نے ویبھو اور وہان کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دی

ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم نے ویبھو اور وہان کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دی

ووسٹر (انگلینڈ)، 5 جولائی (یواین آئی): ویبھو سوریہ ونشی (143) اور وہان ملہوترا (129) کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت ہندوستانی انڈر-19 ٹیم نے ہفتہ کو چوتھے یوتھ ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

...مزید دیکھیں
ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے بھائی نہال مودی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا

ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے بھائی نہال مودی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی 05 جولائی (یواین آئی) مفرور ہیروں کے تاجر اور پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کے اہم ملزم نیرو مودی کے بھائی نہال مودی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور ارجنٹینا نے تجارت، اہم معدنیات اور خلا میں تعاون پر کیا تبادلۂ خیال

06 Jul 2025 | 8:31 AM

بیونس آئرس/ن/دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ارجنٹینا کے دورے پر ہیں، انہوں نے ہفتہ کی رات ارجنٹینا کے صدر جیویئر مائیلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں تجارت، اہم معدنیات، توانائی، خلا، دفاع، اسٹارٹ اپس، زراعت اور فارما میں تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیاہے۔

جب مکیش کے کہنے پر انل بسواس نے گانا چھوڑ دیا

06 Jul 2025 | 8:41 AM

(یوم پیدائش 7 جولائی کے موقع پر خصوصی پیشکش)ممبئی ، 6جولائی (یو این آئی) ہندوستانی سنیما میں انل بسواس کو ایک ایسے موسیقار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے مكیش ، طلعت محمود سمیت کئی گلوکاروں کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا۔