SportsPosted at: Jul 5 2025 11:27PM ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم نے ویبھو اور وہان کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دی
ووسٹر (انگلینڈ)، 5 جولائی (یواین آئی): ویبھو سوریہ ونشی (143) اور وہان ملہوترا (129) کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت ہندوستانی انڈر-19 ٹیم نے ہفتہ کو چوتھے یوتھ ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی ٹیم کو 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بی جے ڈاؤکنز اور جوزف مورز کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز دیا اور پہلے وکٹ کے لیے 104 رنز جوڑے۔
نمن پشپک نے جوزف مورز کو 52 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔