Saturday, Jul 12 2025 | Time 15:05 Hrs(IST)
National

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں،ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سےوزیر اعظم مودی کاخطاب

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں،ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سےوزیر اعظم مودی کاخطاب

بیونس آئرس/نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) یہاں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے پُرتپاک استقبال کیے جانےکے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن میں ہندوستان کے روشن جذبے کو دیکھ کر واقعی خوشی ہو رہی ہے وزیر اعظم مودی ارجنٹینا کے دو دن کے دورے پر ہیں ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا، ’’جب ثقافتی رابطے کی بات آتی ہے تو فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں بنتا! بیونس آئرس میں ہندوستانی برادری کی جانب سے شاندار استقبال میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ دیکھ کر واقعی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کس طرح، گھر سے ہزاروں کلومیٹر دور، ہندوستان کا جذبہ ہماری ہندوستانی برادری کے ذریعے چمک رہا ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی کے ارجنٹینادورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
وزیر اعظم مودی جمہوریۂ ارجنٹیناکےصدر جیوئر مائلی کی دعوت پر اپنے پانچ ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں بیونس آئرس پہنچےہیں۔
نایاب زمینی معدنیات مختلف ہائی ٹیک صنعتوں اور شفاف توانائی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسے حاصل کرنے کی خاطرممالک سرگرمی سے مصروف ہیں اور ارجنٹیناان متعدد ممالک میں شامل ہے جو اہم معدنیات جیسے لیتھیم، کاپر اور نایاب زمینی عناصربڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ارجنٹینامیں دنیا کے دوسری سب سے بڑے شیل گیس اور چوتھے سب سے بڑے شیل آئل کے ذخائر بھی ہیں۔
ایزیزا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر، وزیر اعظم مودی کو باقاعدہ استقبالیہ دیا گیا اور اُن کے استقبال میں روایتی ہندوستانی رقص پیش کیا گیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی جی 20 سربراہ کانفرنس کے لیے 2018 میں ارجنٹینا کا دورہ کر چکے ہیں۔
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ 57 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا، ’’ہم ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر ارجنٹینا کے خوبصورت شہر بیونس آئرس پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پہنچنے پر ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ 57 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے اور یہ ہندوستان اور ارجنٹینا کے تعلقات میں نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘
یو این آئی - ک ح۔ایف اے

خاص خبریں
نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کا زور: مودی

نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کا زور: مودی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مینوفیکچرنگ سیکٹر ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ہفتہ کے روز چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے شمال مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ ویلکم تھانے کی پولس کو چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کے اعلیٰ افسران سمیت فائر بریگیڈ کے عملہ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے آٹھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

تہران، 12 جولائی (یو این اآئی) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے آمادہ ہیں تاہم امریکہ کو مذاکرات کے دوران ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دیناہوگی اور امریکہ غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شمال مشرقی دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے محترمہ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پر کہا، "سیلم پور میں عمارت گرنے کے افسوسناک حادثے کی خبر ملی ہے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، چار لوگوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) بھگوان جھولے لال کی پوجا ارچناکے لئے سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) 40 روزہ چلیہا پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائے گا یہ پروگرام 16 جولائی تا 25 اگست 2025 قدیم راجندر نگر، دہلی میں منایا جائے گا یہ اطلاع سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے صدر مسٹر جگدیش ناگرانی نے دی انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی 2025 سے عقیدت مند روزانہ شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک سندھو بھون کے جھولے لال مندر میں بھگوان جھولے لال جی کی پرستش کریں گے۔

...مزید دیکھیں
سولہویں روزگار میلے میں 51000  تقرری  نامے تقسیم کیے جائیں گے

سولہویں روزگار میلے میں 51000 تقرری نامے تقسیم کیے جائیں گے

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج 16ویں روزگار میلے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی تقرری پانے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

جے پور، 12 جولائی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کے روز راجستھان کے دورے پر جے پور پہنچے جہاں گورنر ہری بھاؤ کسنراؤ باگڈے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

12 Jul 2025 | 2:58 PM

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شمال مشرقی دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے محترمہ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پر کہا، "سیلم پور میں عمارت گرنے کے افسوسناک حادثے کی خبر ملی ہے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، چار لوگوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اس حادثے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ کابینہ وزیر مسٹر کپل مشرا جی اعلیٰ حکام کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کر رہے ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔"