Saturday, Feb 14 2026 | Time 01:35 Hrs(IST)
National

ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کا ڈیجی پیمنٹ پلیٹ فارم یو پی آئی اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بنا

ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کا ڈیجی پیمنٹ پلیٹ فارم یو پی آئی اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بنا

نئی دہلی ، 5 جولائی (یو این آئی) ترینداد اور ٹوباگو ہندوستان کے انتہائی اہم ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کو اپنانے والا پہلا کیریبیائی ملک بن گیا ہے ، جبکہ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ڈومین میں مزید تعاون کا جائزہ لینےپر اتفاق کیا ہے ، جس میں ڈیجی لاکر ، ای سائن اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) جیسے انڈیا اسٹیک سلیوشنز شامل ہیں  یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 3-4 جولائی کو ترینداد اور ٹوباگو کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر جاری کیے گئےایک مشترکہ بیان کے مطابق، ترینداد اور ٹوباگو نے ملک میں زمین کے رجسٹریشن کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور اُسے اپ گریڈ کرنے میں ہندوستان سے تعاون کی درخواست کی ۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈیجیٹل حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی شمولیاتی ترقی، اختراع اور قومی مسابقت کے عوامل کے طور پر کام کر سکتی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے ترینداد اور ٹوباگو کی اپنی ہم منصب محترمہ کملا پرساد-بیسسر کے ساتھ بات چیت کی اور تعلیم کو ڈیجیٹل کرنے کے ان کے جرأت مندانہ وژن کی تعریف کی اور ترینداد اور ٹوباگو کے انتہائی اہم تعلیمی پروگرام میں تعاون کرنے کے مقصد سے 2,000 لیپ ٹاپس تحفۃًفراہم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ دورہ ، 26 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔یہ 1845 میں ترینداد اور ٹوباگو میں ہندوستانی تارکین وطن کی آمد کی 180 ویں سالگرہ کا موقع تھا ۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورےنے گہرے تہذیبی تعلقات ، عوام سے عوام کے متحرک روابط اور مشترکہ جمہوری اقدار کی تصدیق کی جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی بنیاد ہیں۔
ہندوستان کے اندر اور عالمی سطح پروزیر اعظم مودی کی ’’غیر معمولی قیادت" کے اعتراف میں، انہیں آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے نوازا گیا - جو اس ملک کا سب سے بڑا قومی اعزاز ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے کئی دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر جامع بات چیت کی اور دہشت گردی سے امن و سلامتی کو لاحق مشترکہ خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت مذمت اور اس کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سرحد پار دہشت گردی سمیت دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حقائق کی بہتر عکاسی کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع سمیت اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی تنازعات کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے آگے بڑھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ترینداد اور ٹوباگو نے اقوام متحدہ کی توسیع شدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہندوستان 2027-28 کی مدت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کے لئے ترینداد اور ٹوباگو کی امیدواری کی حمایت کرے گا اور ترینداد اور ٹوباگو 2028-29 کی مدت کے لئے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کرے گا ۔
وزیر اعظم مودی نے ترینداد اور ٹوباگو کے ہندوستانی تارکین وطن کی چھٹی نسل کے لیے اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ جاری کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن ، آب و ہوا کےتئیں منصفانہ رویہ ، شمولیاتی ترقی اور عالمی جنوب وسعت دینےکے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے صحت، آئی سی ٹی، ثقافت، کھیل، تجارت، اقتصادی ترقی، زراعت، انصاف، قانونی امور، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ جیسے شعبوں میں ایک وسیع ، شمولیاتی اور مستقبل پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اوردواسازی، ترقیاتی تعاون، تعلیمی شعبے، ثقافتی تبادلے، سفارتی تربیت اور کھیلوں سمیت اہم شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔
ان رہنماؤں نے زراعت اور خوراک کی یقینی فراہمی کو ایک اور ترجیحی شعبہ قرار دیا۔ ہندوستان نے ترینداد اور ٹوباگو کی نیشنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این اے ایم ڈی ای وی سی او)کو فوڈ پروسیسنگ اور اسٹوریج کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی زرعی مشینری بھی پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایک علامتی تقریب کے دوران نمدیوکو کے لیے مشینری کی پہلی کھیپ سونپی اور قدرتی کاشتکاری، سمندری گھاس پر مبنی کھادوں اور باجرہ کی کاشت کے شعبوں میں ہندوستان کی طرف سے مدد کی پیش کش کی۔
حفظان صحت کےموضوع پر، وزیر اعظم مودی نے دوا سازی کے شعبے میں قریبی تعاون کو یقینی بنانے اورترینداد اور ٹوباگو کے لوگوں کے لیے ہندوستان سے معیاری اور سستی جینرک ادویات تک بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں طبی علاج کی فراہمی کے لیے ہندوستانی فارماکوپیا کو تسلیم کرنے پر حکومت ترینداد اور ٹوباگو کی ستائش کی۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آنے والے مہینوں میں ترینداد اور ٹوباگو میں 800 افراد کے لیے ایک مصنوعی اعضاء فٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کملا پرساد بسسر نے بہتر معیار حفظان صحت کی فراہمی میں مدد کے لیے حکومت ہند کی طرف سے بیس (20) ہیموڈائلیسس یونٹس اور دو (2) سی ایمبولینسز کے عطیہ کے لیے ترینداد اور ٹوباگوکی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔
فوری اثرات کے منصوبوں سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،وزیر اعظم پرساد بسسر نے ہندوستان کے فوری ردعمل اور ترینداد اور ٹوباگو کو کووڈ ویکسین اور طبی آلات کی قابل قدر فراہمی کی ستائش کی۔ان معاہدوں سےہندوستان کی مدد سے ترینداد اور ٹوباگو میں کمیونٹی ترقیاتی منصوبوں پر بروقت اور موثر طریقے سے عمل درآمد کیے جانے میں مدد ملےگی۔ انہوں نے خصوصاًموبائل ہیلتھ کیئر روبوٹس، ٹیلی میڈیسن کٹس اور ہاتھوں کی حفظان صحت کے اسٹیشنوں کی فراہمی کے ساتھ کووڈ-19 پروجیکٹ میں 1 ملین امریکی ڈالر (ہائی اینڈ لو ٹیکنالوجی (ایچ اے ایل ٹی) کے تحت ہندوستان کے تعاون کوسراہا۔
وزیر اعظم مودی نے ترینداد اور ٹوباگو کےقدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کے حامل بنیادی ڈھانچے سے متعلق اتحاد (سی ڈی آر آئی)اور بائیو فیول سے متعلق اتحاد میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جو آب و ہوا کی کارروائی ،لچیلے پن کی تیاری اور پائیدار ترقی کے تئیں ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ان رہنماؤں نے آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے تیار کردہ ابتدائی انتباہی نظام میں مزید تعاون کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔
صلاحیت سازی کو ترینداد اور ٹوباگو کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا اور وزیر اعظم مودی نے فارنسک سائنس اور انصاف کے نظام کے شعبے میں ترینداد اور ٹوباگو کے عہدیداروں اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ترینداد اور ٹوباگو کو تعاون دینے پر آمادگی کا ظاہر کی۔ اس تعاون میں انہیں تربیت کے لیے ہندوستان بھیجنانیز ہندوستان سے ٹرینرز اور ماہرین کو ترینداد اور ٹوباگو بھیجنا شامل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے مضبوط تعلقات، خاص طور پر کرکٹ کے لیے مشترکہ جذبے کا جشن منایا اور وزیر اعظم مودی نے ہندوستان میں ترینداد اور ٹوباگو کی خواہشمند نوجوان خواتین کرکٹرز کو تربیت دینے کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ہندوستان میں ترینداد اور ٹوباگو کے ماہرین کے ایک گروپ کے لیے تربیت کا اعلان کیا جو ہندوستان میں ’گیتا مہوتسو‘ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کملا پرساد بسسر نے ہندوستان میں تقریبات کے ساتھ ترینداد اور ٹوباگو میں مشترکہ طور پر گیتا مہوتسو منائے جانے کی ہندوستانی تجویز کی حمایت کی۔
وزیر اعظم مودی نے ہندوستان سے یوگا ٹرینرز بھیجنے اور ترینداد اور ٹوباگو کے قومی اسکولی نصاب میں یوگ کی شمولیت میں تعاون کرنے کی پیشکش کی ۔
دونوں وزرائے اعظم نے کہا کہ 30 مئی 2025 کو ترینداد اور ٹوباگو میں پہلے ہندوستانی تارکین وطن کی 1845 میں آمد کی 180 ویں سالگرہ تھی۔انھوں نےثقافتی سیاحت کے لئے ایک مقام کے طور پر نیلسن جزیرے کی اہمیت اور ہندوستانی آمد اور دیگر قومی ریکارڈوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے ویسٹ انڈیز کی یونیورسٹی میں ہندی اور ہندوستانی علوم میں اکیڈمک چیئرز کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں لیڈروں نے انڈیا-ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو بحال کرنے کی ضرورت اورترینداد اور ٹوباگو کے ارکان پارلیمنٹ کی ہندوستان میں تربیت اور پارلیمانی وفود کے ایک دوسرے ممالک کے دوروں کے باقاعدہ تبادلہ پر زور دیا۔
یو این آئی - ک ح۔ایف اے

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

پرانی دنیا ختم، جیو پولیٹکس کے نئے عہد کا آغاز: مارکو روبیو

13 Feb 2026 | 10:52 PM

واشنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی 'میونخ سیکیورٹی کانفرنس' میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جمعہ کے روز جاری کردہ معلومات کے مطابق، وزیر خارجہ اس اہم عالمی فورم پر امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔.

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے چھترسال اسٹیڈیم میں 'دہلی کھیل مہاکمبھ' کا افتتاح کیا

13 Feb 2026 | 11:48 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)دہلی کے تاریخی چھترسال اسٹیڈیم میں جمعہ کی شام ایک پروقار تقریب کے دوران دارالحکومت کے سب سے بڑے نچلی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 'دہلی کھیل مہاکمبھ 2026' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ لیزر لائٹس، ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے اس ایک ماہ طویل اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم آشیش سود، اولمپک میڈلسٹ روی دہیا اور ہندوستانی کرکٹر شیکھر دھون بھی موجود تھے، جنہیں اس ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔.

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی

13 Feb 2026 | 11:44 PM

جے پور ، 13 فروری (یواین آئی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی تاکہ ہنر مندی کے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاست میں روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے ۔ اس میٹنگ کی صدارت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور ، صنعت و تجارت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور ہنر مندی ، روزگار اور صنعت کاری کے محکمے ، حکومت راجستھان کی موجودگی میں کی ۔ یہ جائزہ کوشل بھون میں من.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .