Wednesday, Jun 18 2025 | Time 02:13 Hrs(IST)
Regional

پہلگام سانحے کے ایک ماہ بعد کشمیر میں شعبہ سیاحت بتدریج بحالی کے سفر پر گامزن

پہلگام سانحے کے ایک ماہ بعد کشمیر میں شعبہ سیاحت بتدریج بحالی کے سفر پر گامزن

سری نگر،3 جون (یو این آئی) پہلگام سانحے کے نتیجے میں زائد از ایک ماہ تک وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم چھائے رہنے کے بعد سیاحوں کی کم تعداد میں ہی سہی، آمد کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے سے جہاں سیاحتی شعبے میں نئی جان آنے لگی ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ لوگوں کی مایوسی کے ظلمت کدوں میں بھی روشنی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف حصوں جیسے مہاراشٹر، گجرات اور دیگر ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں گلمرگ، پہلگام اور دیگر مشہور سیاحتی مقامات کا رُخ ہوئی دیکھی جا رہی ہیں جو شعبہ سیاحت کی حیات نو کی طرف ایک خوش کن اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ بائیس اپریل کو پہلگام کے بائیسرن سیاحتی مقام پر دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وادی میں سیاحوں کی آمد تقریباً بند ہو گئی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے بُکنگز منسوخ کی تھیں اور خوف کی ایک فضا قائم ہو گئی تھی۔حکومت جموں و کشمیر شعبہ سیاحت کی بحالی کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس شعبے کے دوام و فروغ کے لیے پہلگام اور گلمرگ میں کابینی میٹنگوں کی صدرات کیں۔کشمیر کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ذاتی مداخلت کے بعد اب دوبارہ بُکنگز شروع ہو گئی ہیں، لوگ واپس آ رہے ہیں، جو ایک خوش آئند اشارہ ہے'۔انہوں نے کہا کہ کچھ کاروباری ادارے اب کشمیر میں اپنی میٹنگز اور پروگرام رکھنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ایک ہوٹل مالک نے 'یو این آئی' کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کے سیاحتی مقامات کی رونق دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام سانحہ کے بعد وادی کشمیر کے سیاحتی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تاہم جموں وکشمیر سرکار کی مداخلت کے بعد غیر مقامی سیاح وادی کشمیر آرہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے ایک ماہ کے اندر اندر وادی میں سیاحت دوبارہ پروان چڑھے گی۔
شہرہ آفاق گلمرگ کے ایک ہوٹل میں تعینات منیجر ریاض احمد نے 'یو این آئی' کو بتایا کہ سیاحتی مقامات پر ایک بار پھرغیر مقامی سیلانیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں حالیہ دنوں تازہ برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوا ہو رہا ہے اور اچھی تعداد میں سیاح اب یہاں پر آرہے ہیں۔دریں اثنا پہلگام میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ایک ٹورسٹ گائیڈ نے بتایا: 'پہلگام حملے کے بعد اگر چہ سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب دھیرے دھیرے ٹورسٹ آرہے ہیں، اور ہمیں پوری امید ہیں کہ ایک مہینے کے اندر اندر سب کچھ ٹھیک ہوگا'۔
عالم الدین نامی ایک غیر مقامی سیاح نے کہا: 'کشمیر کی خوبصورتی لاجواب ہے اور یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں،ہمیں یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ جو سنا تھا وہ حقیقت سے بہت مختلف ہے، یہاں کوئی خوف نہیں ہے، صرف محبت اور خوبصورتی ہے'۔مقامی و قومی سطح پر ٹور آپریٹرز، خاص طور پر مہاراشٹر اور گجرات سے تعلق رکھنے والے، کشمیر کو محفوظ اور پُرامن مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
مہاراشٹر سے ٹور آپریٹرز کا ایک وفد ان دنوں وادی میں خمیمہ زن ہے تاکہ خود مشاہدہ کر کے اپنے گاہکوں کو مثبت پیغام دے سکیں۔گلمرگ کی سیر پر آئی ایک خاتون سیاح ریتا دیوی نے وادی کشمیر کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ نہ صرف خوش اخلاق ہیں بلکہ ہر ممکن تعاون فراہم کرتے ہیں، جس سے ان کا سفر ایک یادگار تجربہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا: ’ہم پہلی بار کشمیر آئے ہیں اور ہمیں یہاں کسی قسم کا خوف یا پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔ مقامی لوگ بے حد محبت و خلوص سے پیش آ رہے ہیں اور ہماری ہر قدم پر مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ راستہ بتانا ہو یا کسی اور سہولت کی ضرورت ہو۔‘انہوں نے مزید کہا کہ 'میڈیا میں کشمیر کے بارے میں جو منفی تاثر پیش کیا جاتا ہے، وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ان کا کہنا تھا: 'کشمیر نہ صرف قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی اتنے محبت کرنے والے ہیں کہ ہمیں اپنے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا'۔
ریتہ دیوی نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر آئیں اور یہاں کے حقیقی ماحول کو خود دیکھیں.انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر ہی معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر واقعی جنت ہے۔سیاحت سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں کشمیر ایک بار پھر سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے جس سے جہاں ایک طرف کشمیر کی معاشی حالت ایک بار پھر بہتر ہوسکتی ہے دوسری طرف کشمیر کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی عام ہوسکتا ہے۔
یو این آئی ارشید بٹ، ایم افضل

خاص خبریں
جی 7 سربراہی اجلاس: لیڈروں  میں  بعض مسائل پر اختلاف

جی 7 سربراہی اجلاس: لیڈروں میں بعض مسائل پر اختلاف

کیلگری، 17 جون (یو این آئی) کناڈا کے البرٹا کے کناناسکس میں دو روزہ جی 7 سربراہی اجلاس کے پہلے دن پیر کو لیڈروں کی ملاقات ہوئی جس میں بعض امور پر اختلاف دیکھا گیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی اپیل والے مشترکہ بیان پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اتوار کی شب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

...مزید دیکھیں
آفات کی بدلتی ہوئی نوعیت سے نمٹنے کے لیے تیاری اور بیداری ضروری: ڈاکٹر مشرا

آفات کی بدلتی ہوئی نوعیت سے نمٹنے کے لیے تیاری اور بیداری ضروری: ڈاکٹر مشرا

نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آفات کی بدلتی ہوئی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے مقابلے ان کے اثرات اور خطرات کئی گنا بڑھ رہے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیاری اور بیداری ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
دھامی نے راج ناتھ کے ساتھ اتراکھنڈ کے مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا

دھامی نے راج ناتھ کے ساتھ اتراکھنڈ کے مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی/دہرا دون، 17 جون (یواین آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
ٹریننگ بی جے پی  کا لازمی حصہ : راج ناتھ

ٹریننگ بی جے پی کا لازمی حصہ : راج ناتھ

پچمڑھی، 17 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جہاں تربیت کو تنظیم کے کام کرنے کے انداز کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے اور جن سنگھ سے اب تک ایک چیز جو نہیں بدلی وہ تربیت کی روایت ہے۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی

کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی"۔ڈیوڈ لیمی

لندن، 17 جون (یو این آئی)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیااور خبردار کیا ہے کہ محض فوجی کارروائی ایران کی جوہری یا عسکری ترقی کے سامنے بند نہیں باندھ سکے گی ہاؤس آف کامنز میں اسمبلی ممبران سے خطاب میں ڈیوڈ لیمی نے کہا ہےکہ اسرائیل نے ایرانی مقامات پر "وسیع پیمانے کے حملے" کیے ہیں، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی فوج کے سربراہ شادمانی کی موت: اسرائیل

ایرانی فوج کے سربراہ شادمانی کی موت: اسرائیل

یروشلم، 17 جون (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایرانی کمانڈ سینٹر پر گزشتہ شب اسرائیلی حملے میں اس کے جنگی وقت کے چیف آف اسٹاف اور اسلامی جمہوریہ کے سب سے اعلیٰ فوجی افسروں میں سے ایک علی شادمانی کی موت ہوگئی ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیلی فضائیہ نے یہ حملہ‘ درست انٹیلی جنس‘ اور ’اچانک ملے موقعے‘ کے بعد کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے ذات پات کی مردم شماری پر شکوک کا اظہار کیا

کانگریس نے ذات پات کی مردم شماری پر شکوک کا اظہار کیا

نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) ذات پات کی مردم شماری کے مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے منگل کو کہا کہ اس پورے عمل کی پیروی کی جانی چاہئے اور اس کے لئے مناسب بجٹ مختص کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں