SportsPosted at: Jun 17 2025 11:12PM ہندوستانی خواتین کی ٹیم ارجنٹینا سے 1-4 سے ہار گئی
لندن، 17 جون (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو منگل کے روز ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2024-25 کے میچ میں ارجنٹینا سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج یہاں لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کی وکٹوریہ فالاسکو کے 29ویں منٹ میں کئے گئے گول کے بعد دیپیکا نے (30ویں) منٹ میں گول کرکے اسکور کو 1-1 سے برابر کردیا۔
ہاف ٹائم تک اسکور 1-1 تھا لیکن میچ کے آخر میں ارجنٹینا کی اگسٹینا گورزیلانی نے تین بار (42ویں، 54ویں، 55ویں) منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔