SportsPosted at: Jun 17 2025 8:44PM گل کی کپتانی میں کوہلی اور روہت کی خصوصیات: بٹلر
لندن 17 جون (یواین آئی) انگلینڈ کے محدود اوورز کے سابق کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل کی قیادت میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی خصوصیات ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں شبھمن گل کی کپتانی میں کھیل چکے بٹلر نے کہا کہ گل کی کپتانی وراٹ کوہلی جیسی جارحانہ قیادت اور روہت شرما جیسی پرسکون قیادت کا مرکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گل اپنے دو سابق کپتانوں کی بہترین خصوصیات کے ساتھ اپنے طریقے سے ٹیم کی قیادت کریں گے۔