image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 21:56 Hrs(IST)
Regional

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔ اس کے لیے پولیس اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس افسران کی مشترکہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جارہی ہے۔ یہ جانکاری ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ابھینو کمار نے قتل کے بعد دی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس اس معاملے میں کوئی اہم معلومات ہیں تو اسے ریاستی پولیس کے ساتھ مشترک کریں۔ انہوں نے کہا کہ صبح 6:15 سے 6:30 کے قریب مدھیہ بابا ترسیم سنگھ کو دو نقاب پوش لوگوں نے قتل کر دیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی کماؤن خطہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ادھم سنگھ نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موقع پر پہنچ گئے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں  محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ:27اپریل(یواین آئی) مین پوری سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے  لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ  : دگ وجے سنگھ

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے  مسٹر سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ مسٹر شاہ کے الزامات کا جواب دیا  مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے  میں ان کا شکر گزار ہوں  لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے اس بار معروف وکیل اجول نکم کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے عدالت عالیہ نے پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو سرزنش کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت درخواست گذار کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے ایڈوکیٹ علی محمد لون عرف ایڈوکیٹ زاہد بمقابلہ حکومت جموں وکشمیر کے مقدمے کے سلسلے میں جسٹس راہول بھارتی کے سنگل بنچ نے کہا: 'یہ عدالت بغیر کسی مزاحمت کے عرضی گذار کی احتیاطی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے'۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی نے ممتااور کیجریوال کو بنایا ہدف تنقید

27 Apr 2024 | 9:29 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر دہشت گردوں اور مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے اور عام آدمی پارٹی پر دہلی کے سرکاری اسکولوں کو تباہ کرنے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کا الزام لگایا ہے۔

فریزر اور ہوپ طوفان سے ممبئی کے حوصلے پست، دہلی فتح یاب

27 Apr 2024 | 9:15 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) جیک فریزر-میک گرک (84) اور شی ہوپ (41) کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 43ویں میچ میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو آسانی سے دس رن سے شکست دیکر رواں سیزن میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image