10 Sep 2024 | 4:58 PMپٹنہ،10ستمبر(یواین آئی) س دبئی کی ادبی تنظیم ’نوشتہ‘ کے زیر اہتمام ادبی تنظیم انشاد ممبئی اورٹی رضا ہائی اسکول پٹنہ کے اشتراک سے راجدھانی پٹنہ میں پٹنہ کلچرل فیسٹ کا انعقاد 17نومبر2024کو کیا جائے گا یہ اطلاع ادبی تنظیم ’نوشتہ‘ کے بانی و سکریٹری احیاء السلام بھوجپوری نے دی ہے اطلاع کے مطابق پروگرام کے تعلق سے انہوں نےمسرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عظیم آباد کی سرزمین ادبی گہوارہ سے پرنور ہے یہاں ادباء و شعرا کی جمگھٹ رہی ہے یہاں کی مٹی میں وہ خوشبو ہے جو دنیا میں پھیل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں باربار آنے کو دل چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے پٹنہ میں مشاعرہ منعقد کرتے آرہے ہیں۔منعقد ہوئے مشاعرہ کو یہاں کے اردو دوست لوگوں نے کافی سراہا ۔ کافی مقبولیت سے ہمکنار ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی اور لوگوں کے اصرار کرنے کے بعد دبئی کی ادبی تنظیم نوشتہ نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے اب مشاعرہ کے ساتھ ساتھ داستان گوی اور قوالی بھی منعقد کرنے جار ہی ہے۔
see more.. 10 Sep 2024 | 10:14 AMچنئی، 10 ستمبر (یو این آئی) تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں 2,500 کروڑ سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کے لیے سرکردہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ منگل کے روز مزید تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اس سے 5000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔
see more..