image
Thursday, May 9 2024 | Time 17:20 Hrs(IST)
Regional

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے عدالت عالیہ نے پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو سرزنش کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت درخواست گذار کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے ایڈوکیٹ علی محمد لون عرف ایڈوکیٹ زاہد بمقابلہ حکومت جموں وکشمیر کے مقدمے کے سلسلے میں جسٹس راہول بھارتی کے سنگل بنچ نے کہا: 'یہ عدالت بغیر کسی مزاحمت کے عرضی گذار کی احتیاطی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے'۔
عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا: 'عرضی گذار کو سال 2019 سے مارچ 2024 تک مسلسل نظر بندی کے 4 احکامات کے دوران 1080 دنوں سے زیادہ کی مدت تک احتیاطی حراست میں رکھ کر اس کی آزادی کو نقصان کو پہنچایا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا: 'در خواست گذار کی احتیاطی نظر بندی کی آزمائش 3 مارچ 2019 سے شرع ہوئی جب ضلع مجسٹریٹ گاندبل نے جموں وکشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اس کو ریاست کی سلامتی کے لئے نقصان دہ سرگرمیاں انجام دینے سے روکنے کے لئے نظر بند رکھا۔عدالت عالیہ نے جولائی 2019 میں عرضی گذار کی نظر بندی کو منسوخ کیا۔
رہائی کے حکم کے 8 روز بعد اور ابھی حراست میں ہوتے ہوئے ہی حکومت نے در خواست گذار کے خلاف 19 جولائی 2019 کو ایک اور پی ایس اے عائد کیا جس کو عدالت نے 3 مارچ 2020 کو پھر منسوخ کر دیا اور اس بار ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے ان کی نظر بندی کو منظوری دے دی۔
حکومت نے ایڈوکیٹ زاہد علی پر 29 جون 2020 کو ایک اور پی ایس اے عائد کر دیا جس کو عدالت نے 24 فروری 2021 کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ نظر بندی کے حکم کی منظوری کی بنیادیں کمزور تھیں۔
عدالت عالیہ نے عرضی گذار کی احتیاطی حراست، جس کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے 14 ستمبر 2022 کو منظوری دی تھی اور پی ایس اے کے تحت ایڈوکیٹ زاہد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، کے متعلق مسلسل چوتھی بار موجودہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ضلع مسجٹریٹ پلوامہ اور ایس ایس پی پلوام کی نظر بندی کے چوتھے حکم کی منظوری سے قبل پی ایس اے کو منسوخ کرنے کے سابقہ احکامات کو پڑھنے کی زحمت گوارا نہ کرنے پر سرزنش کی۔
عدالت نے مشاہدہ کیا: 'یہ کہنا کافی ہے کہ درخواست گذار کی احتیاطی نظر بندی یقینی طور پر گرچہ 'حقیقت' میں نہیں لیکن قانون میں بد دیانتی کی شکار ہے، حقیقت یہ ہے کہ ڈوزیئر اور نظر بندی کا حکم ایک ہی تاریخ کا ہے جو کہ 14 ستمبر 2022 ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ درخواست گذار کی احتیاطی نظر بندی کا معاملہ پہلے ہی سوچی سمجھی ذہنیت کا نتیجہ ہے اور یہ کسی طرح در خواست گذار کو کسی مجرمانہ کیس میں سزا کے بغیر جیل میں بند رکھنا تھا۔
ایس ایس پی پلوامہ کے ڈوزئیر میں عرضی گذار کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور سری نگر صدر کورٹ میں پریکٹس کرنے والے ایک وکیل کے طور قرار دیا'۔
ڈوزیئر میں کہا گیا کہ عرضی گذار نے مصر کے عبدالقادی عودہ کے لٹریچر سے متاثر ہوکر جماعت اسلامی میں شرکت کی اور سال 1987 میں مسلم متحدہ محاز کے امید وار کے طور پر پامپور حلقے سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔
عدالت نے کہا: 'گرچہ عرضی گذار نے 25 لاکھ روپیے کے معاوضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عدالت کا موقف ہے کہ پانچ لاکھ روپیے کا معاوضہ انصاف کے مطابق ہے، عدالت درخواست گذار کی احتیاطی حراست کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اس کوپانچ لاکھ روپیے کے معاوضے کا حقدار بھی قرار دیتی ہے جو جواب دہندگان کو فیصلے کے تاریخ سے تین ماہ کے اندر ادا کرنے ہیں'۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے  بھکتوں  میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے بھکتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا  انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔

...مزید دیکھیں
مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

ممبئی، 9 مئی(یو ین آئی) شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سے تفتیش کرنی چاہیے سنجے راوت نے کہا کہ بدھ کو پی ایم مودی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس پارٹی) صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے کالے دھن پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہے سنجے راوت نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں
انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل   مشکوک: محمود پراچہ

انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل مشکوک: محمود پراچہ

نئی دہلی ،9مئی (یواین آئی) اٹھارہویں لوک سبھا کےلیے تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور چار مرحلے کی پولنگ ابھی باقی ہے ایسے میں آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والی تنظیم مشن سیو کانسٹی ٹیوشن (ایم ایس سی ) نے انتخابی کمیشن کے طریقہ کار اور انتخابی عمل پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے ایم ایس سی کے قومی کنوینر محمود پراچہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کےلیے جواصول وضوابط آئین اور انتخابی کمیشن کے دستورالعمل میں بیان کیے گئے ہیں گزشتہ تین مرحلوں کی پولنگ میں اسکی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ چل رہی ہے : سیلجا

ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ چل رہی ہے : سیلجا

چندی گڑھ/رانیان، 09 مئی (یو این آئی) ہریانہ سرسا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس (انڈیا الائنس) کی امیدوار کماری سیلجا نے کہا کہ 10 سال کی سیاست میں کافی تبدیلی آئی ہے، ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے جنگ جاری ہے عوامی مفاد میں کوئی کام کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ان کے ساتھ پورٹل پورٹل کھیل رہی ہے محترمہ سیلجا نے جمعرات کو رانیان اسمبلی حلقہ کے درجنوں گاووں کا دورہ کیا اور پروگراموں میں شرکت کی اور کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ  مدینہ منورہ  روانہ

دہلی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی )حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی  دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

جموں، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت مہاجر رائے دہندگان کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل   مشکوک: محمود پراچہ

انتخابی کمیشن کا طریقہ کار اور انتخابی عمل مشکوک: محمود پراچہ

09 May 2024 | 5:18 PM

نئی دہلی ،9مئی (یواین آئی) اٹھارہویں لوک سبھا کےلیے تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور چار مرحلے کی پولنگ ابھی باقی ہے ایسے میں آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والی تنظیم مشن سیو کانسٹی ٹیوشن (ایم ایس سی ) نے انتخابی کمیشن کے طریقہ کار اور انتخابی عمل پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے ایم ایس سی کے قومی کنوینر محمود پراچہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کےلیے جواصول وضوابط آئین اور انتخابی کمیشن کے دستورالعمل میں بیان کیے گئے ہیں گزشتہ تین مرحلوں کی پولنگ میں اسکی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image