image
Thursday, May 9 2024 | Time 21:07 Hrs(IST)
Others

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔
اس سے پہلے دن میں، مسٹر گاندھی نے وجئے پورہ اور بیلاری میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے کانگریس کو نشانہ بنانے والے اپنے حالیہ بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے وزیراعظم کی تقریریں سنی ہیں، وہ خوفزدہ ہیں، وہ اسٹیج پر آنسو بہا سکتے ہیں۔
بی جے پی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کرناٹک کے تعاون کے مقابلے میں فنڈز حاصل کرنے میں مبینہ تفاوت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کو خشک سالی سے نجات کے لیے ناکافی مدد ملی اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ریوینیو کا غیر متناسب طور پر کم حصہ ملا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
تمل ناڈو میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

تمل ناڈو میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی

چنئی، 9 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ضلع ورودھونگر کے شیوکاشی میں پٹاخہ بنانے والی ایک یونٹ (فیکٹری) میں جمعرات کو دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
آئندہ  15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل

آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل

نئی دہلی، 09 مئی ( یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر 4 جون کو لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔

...مزید دیکھیں
اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے  بھکتوں  میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

اڈانی-امبانی کی بدعنوانی کے مودی کے انکشافات نے بھکتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا: کانگریس

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا  انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی

ہندوستانی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی

سلہٹ، 09 مئی (یو این آئی) دیالن ہیملتا (37) اور اسمرتی مندھانا (33) کی اننگز اور پھر بولنگ میں رادھا یادو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں جمعرات کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی۔

...مزید دیکھیں
مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

مودی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اڈانی اور امبانی کو گرفتار کرنے کے لیے کہیں: سنجے راوت

ممبئی، 9 مئی(یو ین آئی) شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سے تفتیش کرنی چاہیے سنجے راوت نے کہا کہ بدھ کو پی ایم مودی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس پارٹی) صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے کالے دھن پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہے سنجے راوت نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں
بچوں اور نوجوان قاری کے ارتقائی شعور کیلئے ادب تخلیق کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر شمس اقبال

بچوں اور نوجوان قاری کے ارتقائی شعور کیلئے ادب تخلیق کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر شمس اقبال

09 May 2024 | 7:25 PM

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی)ادب اطفال اور بچوں کی کتابوں کی اشاعت پر زور دیتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ قومی اردو کونسل جہاں ادب، تاریخ، تہذیب وثقافت وغیرہ پر کتابیں شائع کرتی ہے وہیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی تخلیقات کی اشاعت اپنا فرض سمجھتی ہے۔یہ بات انہوں نے بچوں کے ادب کی تشکیل کے ممکنہ عصری زاویوں اور جہات پر تخلیق کاروں کی منعقدہ میٹنگ میں کہی۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی

ہندوستانی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی

09 May 2024 | 8:40 PM

سلہٹ، 09 مئی (یو این آئی) دیالن ہیملتا (37) اور اسمرتی مندھانا (33) کی اننگز اور پھر بولنگ میں رادھا یادو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں جمعرات کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 5-0 سے جیت لی۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image