image
Friday, May 10 2024 | Time 02:27 Hrs(IST)
Regional

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ:27اپریل(یواین آئی) مین پوری سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے  لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ خاص طور سے مین پوری میں بہت ہی پازیٹیو افیکٹس ووٹنگ کے سلسلے میں بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پچھلی بار جیت کے مارجن سے آگے جا رہے ہیں لیکن مین پوری میں دیکھا جا رہا ہے کہ لوگوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز ہے۔ بی جے پی کے وزرا، حکومت اور ان کے لوگ اس طرح کی دباؤ کی سیاست کرتے رہے ہیں۔لیکن لوگ جانتے ہیں کہ سماج کا ہر طبقہ اس سے پریشان ہے۔ اس الیکشن میں مین پوری کے مقامی مسائل بھی ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے جو کہ قومی مسئلہ ہے۔
مسلم ریزرویشن کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوگوں کو مطمئن کرنے کی سیاست میں نہیں پھنسانا چاہئے جب الیکشن کا آخری وقت چل رہا ہے تو بی جے پی والوں کی زبان کایہی انداز نظر آنے لگتا ہے لیکن عوام سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔عوام نے 10 سال کا دور حکومت دیکھ لیا ہے۔ اگر کام کرنے کا مقصد تھا تو 10 سال طویل عرصہ ہے لیکن موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے پوچھا کہ کیا اس نے پہلے جاری کیے گئے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے یا نہیں؟ انہوں نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سے لے کر اچھے دن لانے تک کے کئی وعدے کئے تھے۔ اچھے دنوں کی بات کس انداز میں کرتے ہیں؟
ہندو مسلم کے معاملے پر الیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 10 سال میں لوگ سمجھ گئے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے۔ دباؤ صرف کسی ایک طبقے پر نہیں ہے، تاجروں، دلتوں، پسماندہ، اقلیتوں، سبھی پر دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدوار جیتیں۔ ہم مرکز میں اسی وقت حکومت بنا سکیں گے جب ہم اتر پردیش سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ ہم گاؤں گاؤں جا رہے ہیں۔ ہم سب سے آشیرواد حاصل کر رہے ہیں، نیتا جی کے ساتھ لوگ بھی آشیرواد دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو معروف اداکارہ وجینتی مالا بالی سمیت 67 مشہور شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
آئین حکومت، پارلیمنٹ کے ہر فیصلہ کی راہ ہموار کرتا ہے: برلا

آئین حکومت، پارلیمنٹ کے ہر فیصلہ کی راہ ہموار کرتا ہے: برلا

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آئی آئی ایم یواین سے وابستہ نوجوان طلباء کے ایک وفد سےکہا کہ ہندوستانی جمہوریت وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے اور وہ دنیا کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ ہندوستان '’وشوبندھوتو‘ کے ویژن کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا کر پوری دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہےاوروہ قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

رائے بریلی:09مئی(یواین آئی) بی جے پیر مذہب اور ذات کے نام پر رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی بغیر ڈرے یا جھکے عوام کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

...مزید دیکھیں
وراٹ کی زبردست اننگز،آر سی بی نے پنجاب کنگز کوجیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا

وراٹ کی زبردست اننگز،آر سی بی نے پنجاب کنگز کوجیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا

دھرم شالہ، 9 مئی (یو این آئی) وراٹ کوہلی (92)، رجت پاٹیدار (55) کی طوفانی نصف سنچری اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے آئی پی ایل کے 58ویں میچ میں جمعرات کو پنجاب کنگز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا ۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم اصل مسائل کو چھوڑ کر صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں: تیجسوی

وزیر اعظم اصل مسائل کو چھوڑ کر صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں: تیجسوی

پٹنہ، 09 مئی (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران وہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے حقیقی مسائل کے علاوہ وہ صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں۔

...مزید دیکھیں
’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

’ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے‘

09 May 2024 | 10:06 PM

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ ہندوستان '’وشوبندھوتو‘ کے ویژن کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا کر پوری دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہےاوروہ قابل اعتماد دوست اور پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے۔

ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

ہندوستانی عوام کو خود کفیل بنانے تک لڑتی رہے گی کانگریس:پرینکا

09 May 2024 | 10:07 PM

رائے بریلی:09مئی(یواین آئی) بی جے پیر مذہب اور ذات کے نام پر رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی بغیر ڈرے یا جھکے عوام کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image