چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برت ساہو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ان تمام اسٹرانگ رومز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشین رکھی گئی ہیں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی مسٹر ساہو کی ہدایات ایسے وقت میں آئی ہیں جب کچھ اضلاع میں گڑبڑ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
...مزید دیکھیں چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ویردھونگر ضلع کے شیوکاشی کے گاؤں سینگامالا پٹی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور جھلسنے والے 13 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں دھماکہ جمعرات کی سہ پہر اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ پٹاخے کے یونٹ میں 100کے قریب کارکن فینسی پٹاخہ بنانے میں مصروف تھے۔
...مزید دیکھیں ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے میخائل میشوسٹین کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں ’اسٹیٹ ڈوما‘ میں ایک تجویز پیش کی ہے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی مسٹر ولوڈن نے ٹیلی گرام پر کہا ’’صدر ولادیمیرووچ پوتن نے وزیراعظم عہدے کے لیے میخائل ولادیمیرووچ میشوسٹن کی امیدواری پر و اسٹیٹ ڈوما کو ایک تجویز پیش کی ہے۔
...مزید دیکھیں ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے کالوگا علاقے میں ایک آئل ریفائنری میں ڈرون کے ٹکرا جانے کے بعد آگ لگ گئی ایمرجنسی سروسز نے آج کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈیزل ایندھن والے تین ٹینک اور ایندھن کے تیل والے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا: 'بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں' موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو معروف اداکارہ وجینتی مالا بالی سمیت 67 مشہور شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔
...مزید دیکھیں