Tuesday, Jun 10 2025 | Time 13:17 Hrs(IST)
Science Technology

پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رن سے شکست دی

اسلام آباد، 14 اپریل (یواین آئی) پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 65 رنز سے شکست دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192 رنز کا ہدف دیا تھا مگر ویسٹ انڈین ٹیم 126 رنز پر ہمت ہار گئی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، ویسٹ انڈیز کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر اوپننگ بیٹر اور کپتان ہیلی متیھیوز کی وکٹ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، ہیلی میتھیوز کو پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے اور رنز بنانے کا موقع نہیں دیا، 15 رنز کے مجموعی اسکور پر شیمائن کیمبل رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں، اور پھر وقفے وقفے سے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرتی رہیں۔
زیڈا جیمز چار، شیمائن کیمبل14، جینیلا گلاسگو 18، چینیلے ہینری نے 14 رنز بنائے، شبیکا 21 رنز، اسٹیفنی ٹیلر 17 رنز ، عالیہ ایلینے نے 22 ، ایفی فیچر نے 2 رنز بنائے، ایشمینی صفر پر پویلین لوٹ گئیں جبکہ کرشمہ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز 39.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی اور اسے 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3، رامین شمیم اور نشرح سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گل فیروز آؤٹ ہونے والی پہلی بیٹر تھیں جو محض 6 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کا شکار بنیں، انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔
اوپنر بیٹر منیبہ علی کو فلیچر نے ایل بی ڈبلیو کیا، انہوں نے 33 رنز بنائے، 97 رنز کے مجموعی اسکور پر عالیہ ریاض رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں، انہوں نے 20 رنز اسکور کیے۔
آؤٹ ہونےو الی اگلی بیٹر عمیمہ سہیل تھیں جو 16 بنا کر فلیچر ہی کا شکار بنیں، 139 کے مجموعی اسکور پر سدرہ امین کو بولڈ کردیا، سدرہ نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 54 رنز اسکور کیے۔
کپتان فاطمہ ثنا نے 15 اور سدرہ نواز نے 23 رنز اسکور کیے، رامین شمیم 2، ڈیانا بیگ 9 رنز اسکور کرسکیں، سعدیہ اقبال صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ نشرح سندھو 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
یوں پاکستانی ٹیم نے 49.5 اوورز میں 191 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا جس میں وائیڈ اور بائی کے 10 رنز بھی شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز، کرشمہ اور ایفی فلیچر نے 2، 2 جبکہ ایشمنی منیسر اور عالیہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سدرہ امین کو نصف سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یواین آئی۔ م س
خاص خبریں
نئی تعلیمی پالیسی نے ہندوستانی نظام تعلیم کو عالمی مسابقت کے قابل بنادیا:دھرمیندرپردھان

نئی تعلیمی پالیسی نے ہندوستانی نظام تعلیم کو عالمی مسابقت کے قابل بنادیا:دھرمیندرپردھان

حیدرآباد10جون(یواین آئی) مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے کہا ہے کہ ہندوستانی تعلیمی نظام دنیا میں سب سے بڑے نظام میں سے ایک ہے، اور رواں نئی تعلیمی پالیسی(این ای پی) نے اسے عالمی مسابقت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر تقرری کے لیے جلد از جلد عمل شروع کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ یہ آئینی انتظام ہے، اس لیے اس سمت میں فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد  تقریباً سات ہزار

ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد منگل کی صبح تک 6815 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 68ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کو کافی فائدہ ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کو کافی فائدہ ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 10 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

...مزید دیکھیں
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں، 10 جون (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی اہلکار فیصلے کرنے کے لیے  اے آئی کے  استعمال کا منصوبہ  بنا رہے ہیں: رپورٹ

امریکی اہلکار فیصلے کرنے کے لیے اے آئی کے استعمال کا منصوبہ بنا رہے ہیں: رپورٹ

واشنگٹن، 10 جون (یو این آئی) امریکی وزارت خارجہ ملازمین اور عملے کو ترقی دینے اور ملازمین کی تبدیلیوں کے لیے ذمہ دار کمیشنوں کی تشکیل کے مقصد سے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ نئے معاملے

چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ نئے معاملے

رائے پور 10 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں آج کورونا کے چھ نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 44 ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

10 Jun 2025 | 1:12 PM

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر تقرری کے لیے جلد از جلد عمل شروع کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ یہ آئینی انتظام ہے، اس لیے اس سمت میں فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

مانسی جوشی: حوصلہ مند، قوت ارادی  کی حامل اور  ایک غیر معمولی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی

مانسی جوشی: حوصلہ مند، قوت ارادی کی حامل اور ایک غیر معمولی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی

10 Jun 2025 | 12:12 PM

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پیرا لمپک کھیلوں میں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیرا ایتھلیٹ کھلاڑیوں نے ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بھی ہندستان کاپرچم بلند کیا ہے۔ ہندستان میں معذور کھلاڑی کی فہرست میں ایک نام مانسی جوشی کا ہے جو بہت سی غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل خاتون ہیں۔ وہ ایک حوصلہ مند ، ایک غیر معمولی بیڈمنٹن کھلاڑی اور معذور افراد کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ مانسی جوشی ایک متاثر کن شخصیت ہیں جنہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر آپ میں آگے بڑھنے کی ہمت ہے تو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے اب تک انتہائی باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 22 تمغے حاصل کیے ہیں اور یقینی طور پر ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے خواب کوشرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

سارن: نابالغ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار

07 Jun 2025 | 1:55 PM

چھپرا، 7 جون (یو این آئی) بہار کے سارن ضلع کے کوپا تھانے کی پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں