Monday, Jun 23 2025 | Time 01:39 Hrs(IST)
Regional

وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کو کافی فائدہ ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کو کافی فائدہ ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 10 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاح اور عام لوگ اب آزادی سے سفر کر سکیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کی صبح یہاں وندے بھارت ٹرین سے کٹرہ روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'مجھے بہت خوشی ہے کہ میں آج اس ٹرین سے کٹرہ جا رہا ہوں اس ٹرین سے ہمیں بہت بڑا فائدہ ہوگا'۔ان کا کہنا تھا: 'اب سیاح اور لوگ آزادی سے سفر کریں گے قومی شاہراہ کئی دفعہ بند رہتی ہے اور ہوائی کرایہ بھی بڑھ جاتا ہے'۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ اس ٹرین سے فائدہ اٹھائیں گے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
مودی نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

مودی نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

نئی دہلی، 22 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران-اسرائیل تنازعہ میں امریکی حملے کے بعد اتوار کی سہ پہر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی اور تنازعہ کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ"ایرانی صدر مسعود پاشکیان سے بات ہوئی، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی۔

...مزید دیکھیں
ایران سے 311 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پرواز نئی دہلی پہنچی

ایران سے 311 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پرواز نئی دہلی پہنچی

نئی دہلی، 22 جون (یواین آئی) ایران میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن سندھو کے تحت اتوار کو 311 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک اور خصوصی پرواز یہاں پہنچی، جو اسرائیل کے ساتھ تنازع میں الجھے ہوئے ہیں آج رات ایک اور پرواز کی آمد متوقع ہےموجودہ پرواز کے ساتھ اب تک 1,428 ہندوستانی شہریوں کو ایران سے نکالا جا چکا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "آپریشن سندھو جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کردیا

ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کردیا

تہران، 22 جون (یواین آئی) ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کردیا، تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ حملوں میں 23 اسرائیلی زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے برطانوی خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے اوپر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے

پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے

سری نگر، 22 جون (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں پہلگام سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے بتادیں کہ پہلگام کی بیسرن وادی میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی گھوڑے بان جاں بحق ہوا تھا این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اس خوفناک حملے کو انجام دیا تھا جس میں 26 معصوم سیاح ہلاک اور 16 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے'۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کی ایران پر جارحیت مشرقِ وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے: میر واعظ

امریکہ کی ایران پر جارحیت مشرقِ وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے: میر واعظ

سری نگر،22جون(یو این آئی)حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کو بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بعد اب امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو تباہی اور انتشار کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے بیان میں میر واعظ نے کہا:’تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے بعد اب امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے جس خطرناک سلسلے کا آغاز کیا ہے، اس سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا امن داؤ پر لگ گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلگام میں سیاحتی گہما گہمی دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے اقدامات رنگ لا رہے ہیں: عمر عبداللہ

پہلگام میں سیاحتی گہما گہمی دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے اقدامات رنگ لا رہے ہیں: عمر عبداللہ

سری نگر،22جون(یو این آئی)جموں و کشمیرکے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو پہلگام کے دورے کے دوران وادی میں بحال ہوتی سیاحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بھاری موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کوششیں آہستہ آہستہ نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں عمر عبداللہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:’جب میں آخری بار پہلگام آیا تھا تو میں ایک تقریباً سنسان بازار سے سائیکل پر گزرا تھا، لیکن آج میں ایک ایسے پہلگام لوٹا ہوں جو زندگی سے بھرپور اور مصروف ہے۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس لوگوں کی توقعات پر کھرا اترنے میں پوری طرح ناکام: التجا مفتی

نیشنل کانفرنس لوگوں کی توقعات پر کھرا اترنے میں پوری طرح ناکام: التجا مفتی

سری نگر،22جون(یو این آئی)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی اندرونی لڑائی اور قیادت کی خاموشی جموں و کشمیر کے عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے سری نگر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران التجا مفتی نے کہا:’نیشنل کانفرنس کی اندرونی رسہ کشی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں