Wednesday, Jan 21 2026 | Time 12:41 Hrs(IST)
National

کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

کھرگے نے لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر فوری تقرری کے لیے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر لوک سبھا میں نائب اسپیکر کے عہدے پر تقرری کے لیے جلد از جلد عمل شروع کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ یہ آئینی انتظام ہے، اس لیے اس سمت میں فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں کھرگے نے کہا کہ آئین میں لوک سبھا میں اسپیکر اور نائب اسپیکر کے عہدوں کے لیے بندوبست کیا گیا ہے، لیکن جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، اس آئینی التزام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی دو لوک سبھاؤں میں اس عہدے کو خالی رکھا گیا اور اب بھی وہی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ غلط ہے، اس لیے حکومت کو اس سمت فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
انہوں نے لکھا، ’’پہلی سے سولہویں لوک سبھا تک، ہر ایوان میں ایک نائب اسپیکر رہا ہے۔ عمومی طور پر، اہم اپوزیشن پارٹی کے ارکان میں سے نائب اسپیکر کی تقرری ایک قائم شدہ روایت رہی ہے۔ تاہم، آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ عہدہ مسلسل دو لوک سبھا کی مدت میں خالی رہا ہے۔ سترہویں لوک سبھا کے دوران کوئی نائب اسپیکر منتخب نہیں کیا گیا تھا اور یہ تشویشناک مثال موجودہ اٹھارہویں لوک سبھا میں بھی جاری ہے۔ یہ ہندوستان کی جمہوری سیاست کے لیے اچھا شگون نہیں ہے اور گہرائی سے غوروخوض کے بعد بنائے گئے آئین کے ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ آئین کی دفعہ 93 کے تحت پارلیمنٹ میں اسپیکر اور نائب اسپیکر کے عہدوں پر تقرری ضروری ہے۔ حکومت کو ایوان کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے نائب اسپیکر کی تقرری کا عمل جلد از جلد شروع کرنا چاہیے۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں
وزیراعظم نے منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے عوام کو ان کی ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
داوس جاتے ہوئے ٹرمپ کا ایئر فورس ون تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوا: وائٹ ہاؤس

داوس جاتے ہوئے ٹرمپ کا ایئر فورس ون تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوا: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ ایئر فورس ون منگل کے روز پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایک “معمولی برقی خرابی” کے باعث جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس آگیا۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینسیکس  میں 500 پوائنٹس سے زائد  کی کمی

شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینسیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی

ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی کی صورتحال کے درمیان بدھ کو ابتدائی کاروبار میں گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جہاں بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ نیچے آ گیا۔

...مزید دیکھیں
سرحدی سلامتی کے معاملے پر عراقی وزیرِ اعظم  اور شام کے عبوری لیڈر کے درمیان بات چیت

سرحدی سلامتی کے معاملے پر عراقی وزیرِ اعظم اور شام کے عبوری لیڈر کے درمیان بات چیت

بغداد، 21 جنوری (یو این آئی) عراق کے وزیرِ اعظم محمد شياع السودانی نے منگل کے روز شام کے عبوری لیڈر احمد الشرع سے سرحدی سلامتی کے معاملے پر بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ہنگامی جی-7 اجلاس بلانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مدینہ بس حادثہ: وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا

حیدرآباد 21جنوری(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال 17 نومبر کو سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب بس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 45 افراد کے ارکان خاندان کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تیونس: شدید بارش اور سیلاب کے باعث چار افراد کی موت

تیونس: شدید بارش اور سیلاب کے باعث چار افراد کی موت

تیونس، 21 جنوری (یو این آئی) تیونس میں 1950 کے بعد ہوئی شدید بارش کے نتیجے میں آئے سیلاب کے باعث کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کرائم تھرلر ‘دلدل’ کا ٹریلر جاری

کرائم تھرلر ‘دلدل’ کا ٹریلر جاری

21 Jan 2026 | 11:34 AM

ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) پرائم ویڈیو نے اپنی نئی ہندی کرائم تھرلر سیریز ‘دلدل’ کا زبردست ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یہ کہانی ممبئی شہر کے پس منظر میں مبنی ہے اور ڈی سی پی ریٹا فریرا پر مرکوز ہے، جس کا کردار بھومی ستیش پیڈنیکر نے ادا کیا ہے۔ وہ ایک خطرناک تحقیقات پر نکلتی ہیں، جہاں انہیں ایک بے رحم سیریل کلر کا پیچھا کرنا ہوتا ہے۔.

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

20 Jan 2026 | 3:49 PM

خصوصی تحریر(یو این آئی) ہندوستانی خلائی ادارے (آئی ایس پی اے)کی جانب سے مرکزی بجٹ 27-2026 کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں ایک جامع نیا اسپیس ایکٹ، انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (ان-اسپیس) کے لیے قانونی حیثیت، اس صنعت کے لیے انفراسٹرکچر ، آٹومیٹک روٹ کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد میں اضافہ، پیداواریت سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) اور ٹیکس ہالیڈے جیسے کچھ اہم مطالبات کا ذکر کیا گیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں