OthersPosted at: Jun 10 2025 2:32PM نئی تعلیمی پالیسی نے ہندوستانی نظام تعلیم کو عالمی مسابقت کے قابل بنادیا:دھرمیندرپردھان

حیدرآباد10جون(یواین آئی) مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے کہا ہے کہ ہندوستانی تعلیمی نظام دنیا میں سب سے بڑے نظام میں سے ایک ہے اور رواں نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) نے اسے عالمی مسابقت کرنے کے قابل بنایا ہے انہوں نے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ”ینگ سائنٹسٹ“انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں علمی میدان میں نوجوان سب سے آگے ہیں ہندوستان میں تقریباً 26کروڑ اسکولس کے طلبہ اور 4.3 کروڑ کالجوں و یونیورسٹیوں کے طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے سے ہندوستان تعلیم و تحقیق کا مرکز رہا ہے۔ملک نے مذہبی اور تہذیبی بنیادوں کے ساتھ ایک مضبوط تعلیمی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے۔قومی تعلیمی پالیسی نے ان اہداف کو ممکن بنانے کے لئے راستہ کا تعین کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے عالمی علمی مرکز بن رہا ہے، اور اس کی اثر و رسوخ بیرون ملک مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی آئی ٹی دہلی اب ابو ظہبی کیمپس قائم کرے گا،آئی آئی ٹی مدراس تنزانیہ میں اپنے کیمپس کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔آئی آئی ایم احمد آباد نے دبئی میں کیمپس کے لیے یادداشت مفاہمت کی ہے۔ ہندوستان عالمی اداروں کو اپنے یہاں کیمپس قائم کی دعوت دے رہا ہے تاکہ علمی تبادلے، تحقیق اور کراس کلچرل لرننگ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اے آئی ٹکنالوجی کے ذریعہ طلبہ کو مختلف ملکوں میں آسانی سے تعلیم حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے گلوبل ینگ اکیڈیمی کی 15ویں سالگرہ کی میزبانی پر فخر کا اظہار کیا، اور کہا کہ 200 ذہن طلبہ مستقبل کا علم آگے بڑھائیں گے۔
یواین آئی وخ