Thursday, Jun 19 2025 | Time 02:46 Hrs(IST)
Regional

دوسہ میں سڑک حادثہ ،دو افراد ہلاک

دوسہ، 12 جون ( یواین آئی) راجستھان کے دوسہ ضلع کے سکندرہ تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دیگر نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات دیر گئے دوسہ-لالسر روڈ پر شیخ پورہ موڑ کے قریب ایک کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں گڑھ گاؤں کے انل (19) اور جتن مہاور (15) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ہیم راج مہاور شدید زخمی ہو گیا۔
خاص خبریں
پہلگام دہشت گردانہ حملہ صرف  ہندوستان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا:وزیر اعظم

پہلگام دہشت گردانہ حملہ صرف ہندوستان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا:وزیر اعظم

کنانسکیس، 18 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کنانسکیس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں شرکت کی انہوں نے ’بدلتی ہوئی دنیا میں رسائی اور استطاعت کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کی یقینی فراہمی: تنوع ، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ‘ کے موضوع پر ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کریں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کے لیے عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے اظہار خیال کیا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ صرف ہندوستان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے: کانگریس

مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے لیے وزیر اعظم کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی نے پہلگام حملے اور اس کے بعد کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور تجاویز کے لئے کارگل جنگ کے وقت کی طرح ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’جنگ کا آغاز ہوچکا‘، دہشت گرد ریاست کو سخت جواب دینا ضروری : خامنہ ای

’جنگ کا آغاز ہوچکا‘، دہشت گرد ریاست کو سخت جواب دینا ضروری : خامنہ ای

تہران، 18 جون( یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور دہشت گرد صہیونی ریاست کو سخت جواب دینا ضروری ہے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے رہبراعلیٰ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ایران صہیونیوں پر کوئی رحم نہیں کرے گا، دہشت گرد ریاست کو سخت جواب دینا ضروری ہے ایک اور ٹوئٹ میں آیت اللہ خامنہ ای نے لکھا ’جنگ کا آغاز ہوچکا ہے‘ ۔

...مزید دیکھیں
ایکسیوم مشن 4: گروپ کیپٹن شکلا کے عملے کو اب 22 جون کو خلا میں بھیجا جا سکتا ہے

ایکسیوم مشن 4: گروپ کیپٹن شکلا کے عملے کو اب 22 جون کو خلا میں بھیجا جا سکتا ہے

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا اور دیگر خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس آئی ایس) پر پہنچنے کے لیے ایکسیوم مشن 4 نئے شیڈول کے مطابق اب 22 جون کو بھیجا جا سکتا ہے ڈاکٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایکسیوم اسپیس نے اس مشن میں خلابازوں کے لیے استعمال کیے جانے والے ماڈیول کی مکمل فٹنس، عملے کی صحت، موسم وغیرہ سمیت اہم پیرامیٹرز کی جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کے بعد 22 جون کو ممکنہ لانچ کی تاریخ کے طور پر اشارہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور یوکرین میں زرعی تعاون پر تبادلہ خیال

ہندوستان اور یوکرین میں زرعی تعاون پر تبادلہ خیال

نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) ہندوستان اور یوکرین نے زراعت میں باغبانی کے تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، علم کا اشتراک، صلاحیت کی تعمیر، تحقیقی تعاون اور مارکیٹ تک رسائی سمیت اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، مشکل حالات میں یکجہتی کا اظہار

اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، مشکل حالات میں یکجہتی کا اظہار

ابوظہبی، 18 جون( یو این آئی) متحدہ عرب امارات کے صدرِ مملکت شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق دونوں صدور کے درمیان گفتگو میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی شیخ محمد بن زاید نے ان مشکل حالات میں ایران اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں ہندوستان کو کسی کی ثالثی منظور نہيں: مودی

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں ہندوستان کو کسی کی ثالثی منظور نہيں: مودی

کیناناسکی (کناڈا)، 18 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر منگل کے روز دہشت گردی، آپریشن سندور، پاکستان پر بہت واضح بات چیت ہوئی جس میں مسٹر مودی نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ روکنے کے عوض تجارتی معاہدے یا جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور ہندوستان اسے قطعی قبول نہیں کرتا۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش نے دوسرے دن نو وکٹوں پر 484 رنز بنائے

بنگلہ دیش نے دوسرے دن نو وکٹوں پر 484 رنز بنائے

18 Jun 2025 | 10:54 PM

گالے (سری لنکا)، 18 جون (یواین آئی) بارش کی مداخلت کے بعد سری لنکا ئی گیندباز تھرنڈو رتنائکے، اسیتا فرنینڈو، اور میلن رتنائکے نے بنگلہ دیش کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے نئے سیشن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بدھ کو چھ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے نو وکٹوں پر 484 رنز بنا لیے تھے، اور حسن محمود اور ناہد رانا نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا اور کریز پر موجود رہے۔