EntertainmentPosted at: Jun 18 2025 10:53AM را کے ایجنٹ کا کردار ادا کرنا زندگی کا بہترین تجربہ رہا: کرن ٹیکرممبئی، 18 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار کرن ٹیکر کا کہنا ہے کہ 'اسپیشل اوپس' سیریز میں را ایجنٹ کا کردار ادا کرنا ان کی زندگی کا سب سے دھماکہ خیز تجربہ رہا ہے۔کرن ٹیکر نے فلمساز نیرج پانڈے کی ویب سیریز اسپیشل اوپس میں کام کیا، جو 2020 میں ریلیز ہوئی، اس سیریز میں کرن نے انٹیلی جنس افسر فاروق علی کا کردار ادا کیا، جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔کرن ٹیکر اب 'اسپیشل اوپس 2' میں نظر آئیں گے۔'اسپیشل اوپس 2 ' کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ کرن ٹیکر اس شو میں فاروق علی کے مضبوط کردار میں واپس آئے ہیں اور اس بار وہ صرف را کے ایجنٹ نہیں ہیں بلکہ ایک جذباتی جنگجو کے طور پر سامنے آرہے ہیں 'فاروق علی' کا کردار ان کے کیریئر کا اہم موڑ بن گیا۔کرن ٹیکر نے کہا، میں ٹی وی کے باہر بھی ایسا ہی کردار چاہتا تھا، اور مجھے نیرج پانڈے سر جیسے لیجنڈ کے ساتھ مل گیا... میں کیا کہوں، اس تجربے نے میرے دل کو چھو لیا۔کرن ٹیکر نے کہا، را کے ایجنٹ کی ذہنیت میں آنا آسان نہیں تھا، لیکن یہ سب سے زیادہ مزہ تھا! اس سیزن میں، میں نے کردار میں آتے ہوئے خود کو کھو دیا! یہ شوٹ میرے کیریئر کا بہترین تجربہ رہا ہے۔یو این آئی۔ ایم جے۔