EntertainmentPosted at: Jun 18 2025 11:50AM فلم راجہ صاحب میں پربھاس ایک مختلف کردارمیں نظر آئیں گےحیدرآباد، 18 جون (یو این آئی) معروف جنوبی ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ماروتی کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم دی راجہ صاحب میں سپر اسٹار پربھاس ایک مختلف کردارمیں نظر آئیں گے اور لوگوں نے ان کے اس کردار کو پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔پربھاس کی ہارر فینٹسی دی راجہ صاحب کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا تھا۔ پربھاس جو زبردست واپسی کر رہے ہیں - یہ ان کے پچھلے ایکشن سے بھرپور کرداروں سے مکمل علیحدہ ہوگا ۔ڈائریکٹر ماروتھی نے کہا، فلم سے ناظرین کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ میں والٹ ڈزنی جیسی فلم کی توقع کر رہا ہوں جو ہم ہندوستان میں بنا سکتے ہیں۔ میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ راجہ صاحب میں پربھاس حیرت انگیز لگ رہے ہیں، ان کی مزاحیہ ٹائمنگ بالکل درست ہوگی۔ماروتھی نے کہا، "دراصل پہلے پربھاس صرف کامیڈی فلمیں کرتے تھے اور کامیڈی میں ان کا ٹائمنگ کچھ مختلف تھا۔ میں صرف اس کامیڈی کو پورے ہندوستان کو دکھانا چاہتا ہوں، میں نے یہی کیا ہے۔ آپ اسے محسوس کر سکتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔"یو این آئی۔ ایم جے۔