OthersPosted at: Mar 28 2024 1:04PM تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال
چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
مسٹر گنیش مورتی کو کچھ دن پہلے کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قے اور بے ہوشی کی شکایت کی تھی۔
ایروڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مسٹر گنیش مورتی کو کوئمبٹور کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے بغیر آج ان کی موت ہوگئی۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س