image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 09:25 Hrs(IST)
Others

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

ممبئی 28 مارچ (یو این آئی) دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہندگان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد مالی حالت میں بہتری کے باعث ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری کاروباری دن آج اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 655.04 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر دو ہفتے کی بلند ترین سطح 73,651.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے پہلے 12 مارچ کو یہ 73667.96 پوائنٹس پر تھا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 203.25 پوائنٹس اچھل کر 22،326.90 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.62 فیصد بڑھ کر 39,322.12 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.33 فیصد مضبوط ہوکر 43,166.34 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3938 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1802 میں خریداری، 2024 میں فروخت ہوئی جبکہ 112 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 45 کمپنیاں سبز رنگ میں بند ہوئیں جبکہ باقی پانچ کمپنیاں سرخ نشان پر بند ہوئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کے روز دسمبر میں لائے گئے اصولوں میں نرمی کی ہے جس کے تحت لازمی قرض دہندگان اگر متبادل سرمایہ کاری کے فنڈز میں خریداری کرتے ہیں تہ انہیں اعلی دفعات کو الگ رکھنا ہوگا۔ قوانین میں نرمی سے مالیاتی صورتحال میں تیزی آئی اور مارکیٹ نے اونچی چھلاکنگ لگائی۔ اس کے علاوہ مالیاتی صلاح دینے والی ایس اینڈ پی گلوبل کے بعد اب مورگن اسٹینلے نے مالی سال 2024-25 کے لیے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ 6.8 فیصد تک بڑھا دیا ہے، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کی وجہ سے بی ایس ای کے تمام 20 گروپس میں زبردست خریداری ہوئی۔ اس عرصے کے دوران کموڈیٹیز 0.95، سی ڈی 0.94، انرجی 0.57، ایف ایم سی جی 0.64، فائنانشیل سروسز 0.95، ہیلتھ کیئر 1.18، انڈسٹریلس 1.12، آئی ٹی 0.55، ٹیلی کام 0.64، یوٹیلٹیز 1.29، آٹو 1.19، بینکنگن 0.82،کیپیٹل گڈس 1.54، کنزیومر ڈیورییبلس 1.00، میٹل 1.11، آئل اینڈ گیس 0.85، پاور 1.69، ریئلٹی 0.52، ٹیک 0.63 اور سروسز گروپ کے شیئر 0.53 فیصد مضبوط ہوئے۔
بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.34، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.13، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.91 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.59 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاہم جاپان کے نکیئی میں 1.46 فیصد کی گراوٹ رہی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1700

خاص خبریں
مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں  محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ:27اپریل(یواین آئی) مین پوری سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے  لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ  : دگ وجے سنگھ

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے  مسٹر سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ مسٹر شاہ کے الزامات کا جواب دیا  مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے  میں ان کا شکر گزار ہوں  لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے اس بار معروف وکیل اجول نکم کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بلاس پور، 27 اپریل (یو این آئی) قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنائے رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے محترمہ لامبا نے آج یہاں کانگریس بھون میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے (مسٹر مودی کے) 10 سالہ دور میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا بول بالا رہا ہے، لیکن اس بار ملک میں ان کے نام کی کوئی لہر نہیں ہے اور ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

27 Apr 2024 | 10:50 PM

بلاس پور، 27 اپریل (یو این آئی) قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنائے رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے محترمہ لامبا نے آج یہاں کانگریس بھون میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے (مسٹر مودی کے) 10 سالہ دور میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا بول بالا رہا ہے، لیکن اس بار ملک میں ان کے نام کی کوئی لہر نہیں ہے اور ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں لوگوں کے پاس جانا چاہئے کہ انہوں نے پچھلے 10 سالوں میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن حکومت اپنے کام کی وضاحت کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

image