image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 05:46 Hrs(IST)
National

دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو کیا خبردار

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو احتجاج کر رہے عام آدمی پارٹی (آپ) کے وکلاء کو اپنے جوکھم پر احتجاج کرنے کی تنبیہ کی۔
دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منموہن اور جسٹس منیت پریتم سنگھ اروڑہ کی ڈویژن بنچ نے سوال کیا کہ وکلاء عدالت کے احاطے میں کیسے احتجاج کر سکتے ہیں۔
یہ معاملہ آپ کے لیگل سیل کی طرف سے دی گئی اپیل سے متعلق ہے کہ آپ وکلاء دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں بھی احتجاج کریں گے۔
آپ کے لیگل سیل کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ سنجیو ناسیار نے تمام وکلاء سے اپیل کی تھی کہ وہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوں کیونکہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کے تئیں حمایت دکھانے کے لئے وکلاء برادری نے بدھ 28 مارچ کو دوپہر 12:30 بجے ایک زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دہلی بار کونسل کے وائس چیئرمین مسٹر ناسیار نے کہا کہ وکلاء دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں بشمول پٹیالہ ہاؤس کورٹ، دوارکا کورٹ، ساکیت کورٹ، کڑکڑڈوما کورٹ، تیس ہزاری کورٹ اور راؤس ایونیو کورٹ میں جمع ہوں گے اور وہاں احتجاج کریں گے۔
جب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس منموہن کے سامنے رکھا گیا کہ دہلی کی تمام عدالتوں کے وکلاء کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے تو جسٹس منموہن نے کہا کہ عدالت میں اس طرح کے احتجاج کرنے کے نتائج کافی سنگین ہوں گے۔
جسٹس منموہن نے کہا کہ وہ کل اس معاملے کی سماعت کر سکتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے وکلاء کو عدالت کے احاطے میں احتجاج کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
جسٹس منموہن نے کہا کہ عدالت کے احاطے میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے اور یہاں پر سپریم کورٹ کی طرف سے بتائے گئے قوانین کو نافذ کیا جائے گا۔ عدالت میں خلل نہیں ڈالا جا سکتا اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مدعیوں کو عدالت میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کا لیگل سیل کسی شہری کو عدالت سے رجوع کرنے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ، یہ قانونی نہیں ہے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ اپنے جوکھم پر ایسا کرے گا اور اگر ضروری ہوا تو عدالت کارروائی کرے گی۔
بی سی آئی کے صدر اور سینئر ایڈوکیٹ منن کمار مشرا نے ایک پریس ریلیز میں قومی راجدھانی کے قانون سے وابستہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر منصفانہ ایجی ٹیشن میں ملوث ہونے یا تفرقہ انگیز سیاست کا شکار ہونے سے گریز کریں۔
مسٹر مشرا نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ قانونی پیشے کی سالمیت اور وقار کو برقرار رکھیں اور کہا کہ جب تک کوئی قابل عدالت مسٹر کیجریوال کی بے گناہی کو واضح طور پر ثابت نہیں کر دیتی یا ان کی گرفتاری کو غیر منصفانہ یا غیر قانونی قرار نہیں دیتی، تب تک کسی بھی تحریک سے گریز کریں۔
دہلی ہائی کورٹ کی وارننگ کے باوجود آپ کے وکلاء بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور سنجیو ناسیارکی قیادت میں احتجاج کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں  محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ:27اپریل(یواین آئی) مین پوری سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے  لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ  : دگ وجے سنگھ

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے  مسٹر سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ مسٹر شاہ کے الزامات کا جواب دیا  مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے  میں ان کا شکر گزار ہوں  لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے اس بار معروف وکیل اجول نکم کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بلاس پور، 27 اپریل (یو این آئی) قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنائے رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے محترمہ لامبا نے آج یہاں کانگریس بھون میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے (مسٹر مودی کے) 10 سالہ دور میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا بول بالا رہا ہے، لیکن اس بار ملک میں ان کے نام کی کوئی لہر نہیں ہے اور ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں

منشیات بنانے والی خفیہ لیبارٹریوں کا پردہ فاش، 300 کروڑ روپے کی ادویات ضبط

27 Apr 2024 | 10:32 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی دستےکے ساتھ مل کر گجرات اور راجستھان میں منشیات بنانے والی تین جدید ترین خفیہ لیبارٹریوں کا پردہ فاش کیا ہے اور 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات ضبط کی ہیں۔

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے: لامبا

27 Apr 2024 | 10:50 PM

بلاس پور، 27 اپریل (یو این آئی) قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنائے رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے محترمہ لامبا نے آج یہاں کانگریس بھون میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے (مسٹر مودی کے) 10 سالہ دور میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا بول بالا رہا ہے، لیکن اس بار ملک میں ان کے نام کی کوئی لہر نہیں ہے اور ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں لوگوں کے پاس جانا چاہئے کہ انہوں نے پچھلے 10 سالوں میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن حکومت اپنے کام کی وضاحت کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

image