InternationalPosted at: Mar 28 2024 10:45AM گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک
اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
گھانا پولیس سروس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک بیان میں کہا، " گھانا پولیس سروس ہمارے تین بہادر افسران کی موت پر رنج و غم ظاہر کرتی ہے جنہوں نے آج اکرا-کماسی ہائی وے پر کییک ویرے میں ایک مہلک حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔" حادثے کے وقت پولیس آپریشنل ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس واقعے کے بارے میں تینوں کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کرنے کے بعد مزید معلومات فراہم کرے گی۔
یہ قابل ذکر ہے کہ اکرا-کماسی ہائی وے گھانا کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، جو ملک کے دو بڑے شہروں کو آپس میں ملاتی ہے۔ اس سے قبل 15 مارچ کو ہائی وے پر بس کے تصادم میں 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
یواین آئی۔ م س