NationalPosted at: Apr 3 2025 2:45PM بی جے پی ارکان کے حملے کا جارحانہ جواب ضروری: سونیا
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت ایک منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت سماج کو پولرائز کر رہی ہے اور وقف بل جیسے اقدامات سماج کو تقسیم کرنے کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں محترمہ گاندھی نے کہا کہ چونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے مسائل پر پارلیمنٹ میں کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہیں، اس لیے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں اس کی ناکامیوں پر ایوان میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ یہ بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے اور اس پر کانگریس کا موقف پہلے کی طرح ہی واضح ہے۔
پارلیمانی پارٹی کی اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام سینئر لیڈران بشمول راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی موجود تھے۔