NationalPosted at: Apr 3 2025 2:36PM ممتا حکومت کو جھٹکا، 25000 اساتذہ کی تقرریاں منسوخ کرنے کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی مہر
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں 25000 اساتذہ اور دیگر عملے کی تقرریوں کو منسوخ کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوجمعرات کے روز برقرار رکھا چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں سلیکشن کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا گیا تھااپنے فیصلے میں، بنچ نے مغربی بنگال کے اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کے عہدوں پر بھرتی کے پورے عمل کو "آلودہ" اور "اصلاحات سے باہر داغدار" قرار دیا۔
عدالت نے کہا کہ انتخاب کا پورا عمل ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی سے داغدار تھا اور اس میں اصلاحات ممکن نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس عمل کے تقدس اور ساکھ کو تباہ کردیاگیا ہے ایسی صورت حال میں داغدار امیدواروں کی خدمات ختم کرنے کے حکم میں مداخلت کی کوئی معقول بنیاد نہیں ہے۔