موغادیشو، 2 اپریل (یو این آئی) صومالیہ کی فوج نے ملک کے مشرقی حصے میں انتہا پسند دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) (روس میں ممنوعہ) کے کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کرتے ہوئے کئی انتہا عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
صومالی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
گارو نیوز پورٹل نے فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کو پنٹ لینڈ میں کال مسکادپہاڑوں میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔