NationalPosted at: Apr 2 2025 2:38PM راہل نے وقف بل پر پارٹی کے لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ کی
نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وقف بل کے سلسلے میں بدھ کولوک سبھا میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میٹنگ کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس بل پر پارلیمنٹ میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کریں
کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی یہ میٹنگ، جس کی صدارت مسٹر گاندھی نے کی، صبح تقریباً 9.30 بجے شروع ہوئی اور ایک گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہی۔
بعد ازاں تمام ممبران پارلیمنٹ لوک سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان کی طرف چلے گئے۔
یہ معلومات دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، "آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے، میں نے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے تمام لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔