InternationalPosted at: Apr 3 2025 9:33AM نیپال توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے
کھٹمنڈو، 3 اپریل (یو این آئی) نیپال کے توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر دیپک کھڑکا نے نیپال میں روس کے سفیر الیکسی نووکوف کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
دی ہمالیاین ٹائمز اخبار نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ مسٹر کھڑکا نے 2035 تک 28,500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے نیپال کے ہدف کا حوالہ دیا اور اس ہدف کو حاصل کرنے میں روس کے ساتھ تعاون کی امید ظاہر کی ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیرموصوف نے روسی کمپنیوں کو نیپال کے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر، انرجی اسٹوریج، اسمارٹ گرڈز اور گرین انرجی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
مسٹر نووکوف نے مبینہ طور پر کہا کہ روسی کاروبار نیپال کے توانائی اور پن بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مسٹر کھڑکا کو اگلے ماہ نیوسکی انٹرنیشنل ایکولوجیکل کانگریس، جون میں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم اور اکتوبر میں روسی انرجی ویک میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف