
ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے چوتھے مرحلے میں ہفتہ کی رات ارجنٹینا سے برازیل پہنچے، جہاں وہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ریو ڈی جنیریو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسٹر مودی کا روایتی استقبال کیا گیا ہندوستانی برادری کے ارکان نے بھی وزیر اعظم ان کا استقبال کیا۔
...مزید دیکھیں 
ترواننت پورم، 6 جولائی (یو این آئی) کیرالہ حکومت نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے تعلق سے خبردار ہوگئی ہے اور ریاست کے تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے ا حکامات جار کردیئےہیں وزیر صحت وینا جارج نے ہفتے کے روز کہا کہ کل 425 افراد نپاہ وائرس کی زد میں ہیں ان میں سے 228 ملاپورم ، 110 پلکڑ اور 87 کوزی کوڈ کے رہنے والےہیں ملاپورم میں، 12 افراد زیر علاج ہیں، جن میں سے پانچ آئی سی یو میں ہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ میں آنے والوں کی فہرست میں شامل ایک شخص کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
بیونس آئرس/ن/دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ارجنٹینا کے دورے پر ہیں، انہوں نے ہفتہ کی رات ارجنٹینا کے صدر جیویئر مائیلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں تجارت، اہم معدنیات، توانائی، خلا، دفاع، اسٹارٹ اپس، زراعت اور فارما میں تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیاہے ارجنٹینا کے صدر کاسا روساڈا دفتر میں ہونے والی ملاقات کو نتیجہ خیز بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی کے ساتھ شاندار ملاقات ہوئی۔
...مزید دیکھیں 
بیروت، 6 جولائی (یو این آئی) لبنان کے صدر جوزف عون نے عالمی برادری سے لبنان پر حملے بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ مسلسل ’حملے‘ قومی خودمختاری اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں لبنان کی صدارت کی جانب سے کل جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، عون نے کہا ’’ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ وہ اپنی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل طور پر عمل کرے۔
...مزید دیکھیں 
ڈھاکہ، 6 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش، ملائیشیا میں مبینہ دہشت گردی کے الزام میں بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کی تحقیقات میں ملائیشیا کے افسران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ کوالالمپور میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے ملائیشیا کے متعلقہ افسران سے بات چیت کی ہے، جنہوں نے اسے گزشتہ ہفتے انتہا پسند تحریک میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں کچھ بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔
...مزید دیکھیں 
ہیوسٹن، 6 جولائی (یو این آئی) وسطی ٹیکساس میں زبردست سیلاب میں کم از کم 49 افراد کی موت اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں کئی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مقامی افسران نے ہفتے کے روز بتایا کہ جمعہ کی صبح کیر کاؤنٹی میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب میں 28 بالغوں اور 15 بچوں سمیت کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے کاؤنٹی شیرف لیری لیتھا نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
...مزید دیکھیں 
(7جولائی برسی کے موقع پر)
ممبئی،6 جولائی (یو این آئی) ہندی سینما کے لازوال فنکار دلیپ کمارکی پیدائش پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پھلوں کے تاجر غلام سرور خان کے ہاں 11 دسمبر 1922 کو ہوئی ان کا اصل نام یوسف خان تھا چونکہ ان کے والد کے پھلوں کے باغات ناسک (مہاراشٹر) کے قریب بھی تھے اس لیے ان کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ناسک کے قریب دیو لالی کے برنس اسکول سے ہوا۔
...مزید دیکھیں