Sports
10 Jul 2025 | 11:32 PMلارڈز، 10 جولائی (یو این آئی): جو روٹ (ناٹ آؤٹ 99) اور کپتان بین اسٹوکس (ناٹ آؤٹ 39) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے اس سے پہلے آج یہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے لیے جیک کرالی اور بین ڈکیٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ نیتیش کمار ریڈی نے اپنے پہلے ہی اوور میں بین ڈکیٹ (23) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر ریڈی نے کرالی (18) کو بھی رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرا کے ہندوستان کو ایک ہی اوور میں دو کامیابیاں دلائیں۔
see more..